ذہنی طاقت جگائیں اور ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں

ذہنی طاقت جگائیں اور ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں
0 0 votes
Article Rating

ذہنی طاقت جگائیں اور ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں

محنت کے پھل اور استاد کا احساس

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ جب آپ کی محنت پھل لانا شروع کر دے تو دل کیسے خوشی سے بھر جاتا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ جب ایک استاد اپنے شاگردوں میں حقیقی تبدیلی دیکھتا ہے تو یہ احساس کتنا گہرا ہوتا ہے؟
آج میں یہ خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ آپ میں سے اکثرسٹوڈینٹس کے تجربات کامیاب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

تحریروں کا اثر اور شاگردوں کی کارکردگی

میری تحریروں کو پڑھنے اور سمجھنے میں آپ سب کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے
یہ دیکھ کر دل کو تسکین اور تسلی ملتی ہے۔
پچھلے دنوں میں نے زبیر احمد اور ڈاکٹر شہباز خان کے حوالے سے بتایا کہ ان کی کارکردگی بہتر جا رہی ہے
اس سے پہلے حکیم آصف رضا بھی تاپ پوزیشن پر رہے ہیں
وہ تو اب ماشاءاللہ بہت سینئر ہیں۔۔۔
جن سٹوڈنٹس کے تجربات کامیاب ہو رہے ہیں چاہے تجربات نارمل عام سمپل پاور استعمال کے ہوں یا خاص اسپیشل لیول کے ان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جب آپ محض “سیکھنے نہیں بلکہ بننے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کی اصل شرط

میری تحریروں کا 100فیصد نتیجہ اسی صورت میں ملے گا
جب آپ کو اس نیت سے پڑھیں کہ
میں نے اس تحریر کو پڑھ کر کچھ بننا ہے اپنے آپ میں تبدیلی پیدا کرنی ہے
یاد رکھیں  میں آپ کو صرف ٹیلی پیتھی نہیں سکھا رہا
بلکہ میں آپ کو ٹیلی پیتھی ماسٹر بنا رہا ہوں۔
آپ ٹیلی پیتھی ماسٹر صرف ایکسرسائز سے نہیں بن سکتے ۔۔۔۔ اس کے لیے آپ کی ذہن سازی ضروری ہے

ذہنی طاقت جگائیں اور ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں

جذبہ، شعور اور عمل کی اہمیت

جو جو سٹوڈنٹس میری تحریروں کو صرف پڑھتے نہیں جذب کرتے ہیں
صرف سنتے نہی محسوس کرتے ہیں
صرف سمجھتے نہیں عمل کرتے ہیں
وہ ایک دن ضرور ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں گے ان شاءاللہ

ٹیم اور اثر کی طاقت

باقی میری ٹیم میں کچھ اپنے روزمرہ کے معاملات کی وجہ سے ذرا پیچھے ہیں یا وہ پوری طرح اتنی توجہ نہیں دے رہے جتنی توجہ کا میں ان سے تقاضا کرتا ہوں
ان پر بھی میری برابر نظر ہے بلکہ ان کا فکر زیادہ ہے
ایسے تمام ممبران پر میری تحریروں کا اثر ایک لہر کی طرح ہوتا ہے جو آتی ہے محسوس بھی ہوتی ہے اور پھر غائب ہو جاتی ہے۔

میرے الفاظ ان کے کانوں تک پہنچتے ہیں لیکن وہ ان کو ذہن میں جذب نہیں کرتے۔

توانائی، کائنات اور کوانٹم فزکس

یہ بلکل ایسے ہی ہے جیسے کوئی باغ میں بیج بکھیر دے
لیکن زمین سخت پتھر ہو بیج سطح پر پڑے رہتے ہیں جڑیں نہیں پکڑتے اور پودا کبھی نہیں اُگتا۔

کائنات کا اٹل قانون ہے کہ توانائی کبھی ضائع نہیں ہوتی
یہ صرف شکل بدلتی ہے۔ جب آپ کے اندر سچی کی تڑپ ہوتی
ہے
تو آپ کا ذہن ایک طاقتور الیکٹرومیگنیٹک فیلڈ
بناتا ہے جو کائنات میں لہریں پیدا کرتا ہے۔
یہ کوانٹم فزکس کی حقیقت ہے۔
آپ کے خیالات آپ کے جذبات آپ کی شدید خواہش یہ سب توانائی کی لہریں ہیں
جو کائنات میں فضا میں پھیلتی ہیں اور کا آف اٹریکشن کے تحت اسی قسم کی توانائی کو آپ کی طرف کھینچتی ہیں۔
جتنی گہری آپ کی تڑپ ہو گی اتنی زیادہ کائنات کی مدد ملے گی۔

کورس کی ناقابل شکست بنیادیں

یاد رکھیں میں نے یہ کورس دو ناقابلِ شکست بنیادوں پر بنایا ہے
پہلا ستون آپ کے جسم کو مضبوط نہیں بناتا
وہ آپ کے ارادے کو فولاد بناتا ہے۔
مشقوں کے ذریعے آپ کا اعصابی نظام طاقتور ہو جاتا ہے
پائنیل گلینڈ ایکٹیو ہونا شروع ہوتا ہے،
اور آپ کے اندر چھپی ہوئی ذہنی صلاحیتیں بیدار ہونے لگتی ہیں۔

پائنیل گلینڈ کی ایکٹیویشن اور ٹیلی پیتھی کا آغاز

پائنیل گلینڈ ایکٹیویشن کی یہ عام ایکسرسائز نہیں ہیں۔
یہ وہ ایکسرسائز ہیں جو آپ کے جسم کے ساتھ ساتھ آپ کے دماغ کے سب سے حساس مرکز پائنیل گلینڈ کو ایکٹیو کرتی ہیں۔
جب آپ پوری توجہ اور تسلسل کے ساتھ یہ ایکسرسائز کرتے ہیں تو
آپ کے دماغ میں خون کی گردش تیز ہوتی ہے
اعصابی نظام متوازن ہوتا ہے
پائنیل گلینڈ آہستہ آہستہ ایکٹیو ہونا شروع ہوتا ہے
اور اسی لمحے سے آپ کی ٹیلی پیتھی کی صلاحیتیں جاگنا شروع کر دیتی ہیں
جیسے جم میں وزن اٹھانے سے پٹھے بنتے ہیں ویسے ہی یہ مشقیں آپ کے ذہنی پٹھوں کو فولاد بنا دیتی ہیں۔
پائنیل گلینڈ صرف ایکسرسائز سے نہیں جاگتا۔
یہ تب بیدار ہوتا ہے
جب آپ ایکسرسائز کے دوران مکمل موجودگی کے ساتھ ہر حرکت اور ہر سانس کو شعور کے ساتھ محسوس کریں۔

جب آپ کا ذہن، جسم اور سانس ایک ساتھ مل کر چلنے لگیں
جب یہ تینوں ایک لہر، ایک طاقت بن جائیں
اسی وقت آپ کی وہ چھپی ہوئی طاقتیں کھلنا شروع ہوتی ہیں
جن کے بارے میں آپ نے سوچا بھی نہیں تھا۔

تب آپ کی اندر کی چھپی قوتیں جاگتی ہیں
اور دوسروں کے ذہن پڑھنے کی طاقت ایکٹیو ہوناشروع ہو جاتی ہے۔

ذہنی طاقت جگائیں اور ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں

  شخصیت کی تعمیر اور ٹیلی پیتھی ماسٹر

اگر مشق کے دوران آپ کو تھکن محسوس نہیں ہو رہی
اگر آپ کو چیلنج نہیں مل رہا
اگر آپ کے اندر سے آواز نہیں آ رہی کہ بس کرو
تو سمجھ لیں شخصیت ابھی تعمیر نہیں ہو رہی۔
شخصیت ہمیشہ مشکل کی بھٹی میں بنتی ہے۔
جب ایکسرسائز کے دوران آپ کو توانائی کم لگے
جب جسم کہے رک جاؤ
جب ذہن بہانے بنائے
اور آپ اس کے باوجود جاری رکھیں
اسی لمحے آپ کا نیا وجود جنم لیتا ہے۔
انرجی باہر سے نہیں آتی۔
انرجی اُس لمحے پیدا ہوتی ہے جب آپ اپنی کمزوری کو شکست دیتے ہیں۔
یہی وہ نقطہ ہے جہاں آپ کا اعتماد بنتا ہے
آپ کی قوتِ ارادی مضبوط ہوتی ہے
آپ کی ذہنی لہریں طاقتور ہوتی ہیں
اور آپ کی ٹیلی پیتھی کی فریکوئنسی واضح ہونا شروع ہوتی ہے
یہ دوسرا ستون آپ کی سوچ کو جگاتا ہے۔
یہ آپ کے محدود یقین توڑتا ہے
آپ کی توجہ کو تیز کرتا ہے
جب جسمانی طاقت اور ذہنی بیداری ایک ساتھ ملتے ہیں
تو صرف عادتیں نہیں بدلتی بلکہ انسان کی پوری شخصیت نئی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
حوصلہ افزا تحریریں اور ویڈیوز صرف معلومات نہیں ہیں
یہ آپ کی سوچ کا سانچہ بدلنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔
جب سوچ بدلتی ہے تو دماغ کی فریکوئنسی بدلتی ہے۔
جب فریکوئنسی بدلتی ہے تو حقیقت بدلنا شروع ہو جاتی ہے۔

اپنی حقیقی موجودگی اور ذہنی طاقت کو جانچیں

اپنے آپ سے ایمانداری سے پوچھیں
کیا مشق کے دوران آپ کا ذہن پوری طرح حاضر ہوتا ہے؟
یا آپ صرف حرکات دہرا رہے ہیں؟
کیا تحریریں پڑھ کر آپ کے اندر آگ جلتی ہے؟
ایک جوز جذبہ یدا ہوتا ہے؟

یا آپ بس “اچھی بات ہے” کہہ کر آگے بڑھ جاتے ہیں؟
کیا آپ کی روزمرہ سوچوں اور عادتوں میں تبدیلی آ رہی ہے؟

اگر جواب ‘نہیں’ ہے
تو آپ صرف سطح پر ہیں۔
گہرائی میں جائیں
مکمل شمولیت اختیار کریں
یہیں سے آپ کی حقیقی طاقت جنم لیتی ہے

کامیابی کا اصل راز: ہر لمحے مکمل شمولیت اور پوری توجہ

دو طریقے ہوتے ہیں
بے جان سیکھنا
سننا، پڑھنا، سر ہلانا—پھر سب بھول جانا۔
یہ مردہ علم ہے۔
زندہ سیکھنا
معلومات کو اپنے خون میں شامل کرنا۔
اپنی سانسوں میں بسانا۔
ہر عمل میں ڈھال دینا۔

جب کوئی مقصد آپ کی صبح کا پہلا خیال اور رات کا آخری خیال بن جائے
اسی وقت ناقابلِ واپسی تبدیلی شروع ہوتی ہے۔

آپ کا فوری لائحہ عمل

میں صرف ایکسرسائز نہیں کروں گا۔
میں خود کو نئے سرے سے تعمیر کروں گا۔
ہر ایکسرسائز کو اہم اور ضروری عمل سمجھوں گا۔
ہر تحریر کو زندہ بیج سمجھوں گا جو میرے اندر نمو پائے گا۔
ہر مشکل کو اپنی نئی تخلیق کی علامت سمجھوں گا۔

تڑپ رکھیں—ایسی کہ نیند بھی کم لگے۔
لگن رکھیں—ایسی کہ رکاوٹیں خود راستہ دیں۔

پھر خاموشی سے دیکھیں
کیسے آپ کی توجہ تیز ہوتی ہے
کیسے آپ کی موجودگی اثر انداز ہوتی ہے
کیسے آپ کی ذہنی لہریں طاقت پکڑتی ہیں
یہ صرف ایک کورس نہیں۔
یہ آپ کی نئی پیدائش ہے۔
یہ آپ کے اصل طاقتور کی ایکٹیویشن ہے۔
سوال صرف ایک ہے
کیا آپ واقعی جاگنے کے لیے تیار ہیں؟

آج کے سوالات

سوال 1:کیا آپ اپنی ذہنی طاقت اور پائنیل گلینڈ کو مکمل طور پر ایکٹیو کرنے کے لیے تیار ہیں؟

سوال 2:کیا آپ صرف سیکھنے نہیں بلکہ اپنے آپ کو نئے سرے سے بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں؟

0 0 votes
Article Rating

You may also like...

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
0 Comments
Most Voted
Newest Oldest
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x