ٹیلی پیتھی تجربات ناکام کیوں ہوتے ہیں؟

ٹیلی پیتھی تجربات ناکام کیوں ہوتے ہیں؟
0 0 votes
Article Rating

ٹیلی پیتھی تجربات ناکام کیوں ہوتے ہیں؟

مستقبل کے ٹیلی پیتھی ماسٹرز
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ایکسرسائز کے بعد جب آپ کو تجربات کروائے جاتے ہیں تو شروع میں ٹیلی پیتھی تجربات ناکام کیوں ہوتے ہیں؟ اور ٹیلی پیتھی کی مشق کے دوران  دماغ بھاری لگنے لگتا ہے
فوکس بار بار ٹوٹتا ہے
تصور ٹھیک طرح قائم نہیں رہتا
دوسروں سے ذہنی رابطہ قائم کرنا مشکل ہو جاتا ہے
یہ اتفاق یا صلاحیت کی کمی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا بلکہ اصل وجہ اور ہے۔
آپ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ آج آپ کو اس کا حل بتاؤں گا کہ آپ اپنے اپنے لیول کی ایکسر سائز کرتے ہوئے تجربات میں کامیابی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

ٹیلی پیتھی تجربات ناکام کیوں ہوتے ہیں؟

مشہور ایرانی نژاد ڈاکٹر فریدون بٹمنگ ہیلج
Dr. F. Batmanghelidj
کی انقلابی کتاب
Your Body’s Many Cries for Water
ٹیلی پیتھی تجربات ناکام کیوں ہوتے ہیں؟
ڈاکٹر فریدون کے مطابق آپ کے جسم کی ہر خارش، ہر جوڑوں کا درد، ہر دماغی تھکن ایک خاموش پیغام ہے کہ مجھے پانی دو۔

ٹیلی پیتھی جیسے اعلیٰ درجے کے ذہنی ایکسرسائز میں یہ پیغام اور بھی اہم ہو جاتا ہے کیونکہ دماغ کے تقریباً 75 فیصد خلیے پانی کے بغیر مکمل طور پر کام نہیں کر پاتے۔
چند قطرے پانی کی کمی کی وجہ سے
فوکس قائم نہیں رہتا
تصور کمزور رہتا ہے
تصوراتی ایکسرسائز کا رزلٹ نہیں ملتا
یعنی وہ سب بنیادی طاقتیں جو ٹیلی پیتھی کی کامیابی کے لیے ضروری ہیں ۔۔۔ وہ پانی کی کمی کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہیں۔

سب سے اہم بڑا سبب
اس کے ساتھ ساتھ رات کو بروقت نہ سونا ، نیند کی کمی ، جسمانی تھکن ، موبائل ، سوشل میڈیا کا ضرورت سے زیادہ استعمال
اور سب سے اہم بڑا سبب جسم کی خاموش پیاس ہے ۔

جب جسم پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے
تو دماغ کے خلیے صحیح طریقے سے کام نہیں کر پاتے
خیالات کی روانی سست ہو جاتی ہے اور فوکس قائم رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

نتیجتاً ٹیلی پیتھی کے تجربات کامیاب نہیں ہوتے۔
جدید ریسرچ کے مطابق جب جسم پیاسا ہوتا ہے تو دماغ کی طاقت سست ہو جاتی ہے
شعور دھندلا ہو جاتا ہے اور ٹیلی پیتھی کی دنیا کے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔

آج سے آپ خود سے وعدہ کریں

ہر ٹیلی پیتھی ایکسرسائز اور تجربات سے پہلے اور روزمرہ میں بھی اپنے جسم کی پکار پر پانی پئیں گے۔
پانی پی کر آپ صرف اپنی پیاس نہیں بجھاتے ہیں بلکہ پانی پینا دماغی خلیوں کی تروتازگی کے لیے انتہائی ضروری ہے
کیونکہ پانی دماغی خلیوں کے درمیان پیغام رسانی کو تیز کر دیتا ہے۔

جب جسم میں پانی مناسب مقدار میں موجود ہو تو دماغ کے خلیے آپس میں بہت تیزی سے اشارے اور پیغامات منتقل کرتے ہیں بالکل ایسے جیسے بجلی رواں ہو۔
لیکن جب جسم پیاسا ہو جائے تو یہ اندرونی اشارے سست پڑ جاتے ہیں۔

ٹیلی پیتھی تجربات ناکام کیوں ہوتے ہیں؟
نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ خیالات بکھرنے لگتے ہیں، توجہ کمزور ہو جاتی ہے اور ذہنی رابطے کی طاقت متاثر ہوتی ہے
ٹیلی پیتھی کی مشق میں پانی دماغی طاقت کو جگانے کا بنیادی ذریعہ ہے۔
ہلکا ڈی ہائیڈریشن بھی توجہ اور میموری کو دس سے بیس فیصد تک کم کر سکتا ہے۔
ٹیلی پیتھی کی مشق میں سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ گہرا سکون، اندرونی خاموشی پائنیل گلینڈ کی ایکٹیویشن ہے۔
جب جسم پیاسا ہو تو جسم کا دھیان پانی کی کمی کی طرف چلا جاتا ہے
نتیجتاً ذہن بے چین ہو جاتا ہے توجہ بکھر جاتی ہے اور مشق کا اثر کم ہو جاتا ہے۔

درحقیقت پانی جسم کو ہی نہیں بلکہ اعصاب کو بھی سکون دیتا ہے۔
جب اعصاب پرسکون ہوتے ہیں تو دل اور دماغ کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔
یہی ہم آہنگی وہ کیفیت ہے جس میں ذہنی رابطہ اور دور سے محسوس کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

اسی لیے ٹیلی پیتھی کی مشق سے پہلے سا پانی پینا نہایت مفید ہے۔
بس اتنا کہ جسم پیاس سے آزاد ہو جائے۔
جب جسم مطمئن ہو جاتا ہے تو ذہن خود بخود خاموش اور حساس ہو جاتا ہے اور یہی حالت کامیاب مشق کی بنیاد بنتی ہے
پیاس جسم کو باندھ دیتی ہے اور پانی لاشعوری قوتوں کو کھول دیتا ہے۔
ٹیلی پیتھی کی مشق سے پہلے یا دوران ایکسرسائز اگر حلق خشک ہونے لگے تو چند گھونٹ پانی پی لینا چاہیے۔
اس سے توجہ قائم رہتی ہے اور مائنڈ ٹو مائنڈ لنک کی صلاحیت زیادہ کام کرتی ہے۔
ا
یکسر سائز یا تجربات سے پہلے پانی کیسے پیئیں
ایکسرسائز یا تجربات سے کم از کم 30 منٹ پہلے 500 ملی لیٹر پانی پینا اپنا معمول بنائیں
اگر مشکل محسوس ہو تو اس میں ہلکا لیموں نچوڑ لیں تو اور بھی تیز اثر ہو گا۔

روزانہ پانی پینے کے لیے اس فارمولے پر عمل کریں۔
پانی مقدار اپنے وزن کے حساب سے 30 ملی لیٹر فی کلو
مثال کے طور پر
60 کلو تقریباً 1.8 لیٹر پانی
70 کلو تقریباً 2.1 لیٹر پانی
80 کلو تقریباً 2.4 لیٹر پانی

ٹیلی پیتھی کی ایکسر سائز سے براہ راست پائنیل گلینڈ پر پریشر ڈالتی ہیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر دماغ پر بوجھ پڑتا ہے اس بوجھ سے بچنے کے لیے سادہ پانی بہترین ہے
اگر سادہ پانی پینے کو دل نہ چاہے تو اس میں الائچی،پودینہ، سونف یا لیموں ڈال کر ذائقہ دار بنائیں اور پئیں ۔
آپ اس کے ساتھ مزید اضافی مددگار مشروبات جیسے گرمیوں میں کچی لسی ، سبز چائے بغیر چینی سبزیوں کے یا سوپ یہ سب توانائی اور نمی برقرار رکھتے ہیں۔

چند دنوں میں آپ خود دیکھیں گے جیسے معجزہ ہو گیا ہے
دماغ ہلکا ، شفاف ، گہرا فوکس اور تصور فوری قائم دوسروں کے ذہن سے رابطہ واضح اور جلدی ہو جائے گا
اور ان کے خیالات پہلے سے زیادہ بہتر معلوم کر لیں گے۔

ٹیلی پیتھی کے مستقبل کے ماسٹرز 
اس بنیادی حقیقت کو سمجھے بغیر کہ ٹیلی پیتھی تجربات ناکام کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیلی پیتھی کی اعلیٰ تربیت ممکن ہی نہیں۔
اگر آپ کا فوکس نہیں بن رہا ۔۔۔ ذہن میں چلنے والے خیالات رک نہیں رہے۔ 
ایک پوائنٹ پر تصور قائم نہیں ہو رہا۔
اسی طرح تجربات  کرتے ہوئے بھی ناکامی کا سامنا ہے تو یاد رکھیں ضروری نہیں کہ تجربات کی ناکامی کی وجہ صلاحیت کی کمی ہو
بلکہ پانی کی کمی کی وجہ سے بھی آپ ناکام ہو سکتے ہیں
اور جب آپ پہلے پانی پینے کا معمول بنا لیں گے
تو ٹیلی پیتھی کی دنیا کے دروازے آہستہ آہستہ آپ پر کھلتے چلے جائیں گے۔

آج کے سوالات 
سوال نمبر 1 : ٹیلی پیتھی کے تجربات ناکام کیوں ہوتے ہیں — صلاحیت کی کمی یا کچھ اور؟
سوال نمبر 2 : دماغ بھاری، فوکس ٹوٹنا، تصور کمزور ہونا — اصل وجہ کیا ہے؟
سوال نمبر  3 :ٹیلی پیتھی سے پہلے پانی پینے سے ذہنی طاقت کیسے بڑھتی ہے؟

0 0 votes
Article Rating

You may also like...

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
12 Comments
Most Voted
Newest Oldest
Inline Feedbacks
View all comments
Guest
محمد وسیم
21/01/2026 8:32 pm

جواب 1: سر، سب سے پہلے ٹیلی پیتھی میں توجہ نہ ہونا ہی ناکامی ہے۔ صلاحیت تو ہم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہرحال آپ نے پانی کے استعمال کی تاکید کی ہے اب توجہ رہے گی۔

جواب 2:بہت سارے تجربات میں سے ایک کھانا زیادہ کھا کر مشق کرنے بیٹھ جانا ہے یا پھر بہت بھوک کی حالت میں بھی مشق نہ کی جائے ۔

 جواب 3: لیموں پانی سے ذہنی سکون بہت اچھا رہا ہے کبھی لیموں میسر نہیں ہوتا تب اہمیت پتہ چلتی ہے۔

Guest
Sohail Abdul Sattar
20/01/2026 9:49 pm
  1. telepathy ka tajarba ab tk maine start nai kia toh kuch keh nai skta. Laikin focus exercises k waqt pe aksar focus km ho jata hai. Iski wajah pani ki kami hai.
  2. pani ki kami se aksar focus toot jata hai kyunki humari body mai 75% pani hai. Toh hume pani ki achi quantity chahye.
  3. pani humari body ko sakoon deta hai. Aur humara dimagh th hi sahi se kaam kr skta hai jb dimagh mai sakoon ho.
Guest
Mohammad Kaif
20/01/2026 11:56 am

1) Pani ki kami ki wajah aur neend mukammal taur par hasil na karna.
2)pani ki kami jo khalyat hai wo asal me Pani me 75 %kaam karte hai.
3) telepathy ki mashqo me Pani dimaghi taqat ko jagane ka bunyadi zariya hai.

Guest
Asia Nafees
20/01/2026 3:19 am

1, pani ke kmi , nend ka pora na hona , late sona , social media ka beja istimal.
2,es ke asal waja b pani ke kmi hy kuon k pani jism mn dil o damagh mn hum ahangi bnata hy jis sy asabi mamlat bhtr hoty hn or aik tasalsul bnta hy khiyalat ke tarseel ka.
3, exercise sy pehly pani peny sy mind to mind connection ke salahiut bht bhar jati hy.

Guest
Sidra naz
20/01/2026 3:18 am

پانی کی کمی سے بھی تصور اور فوکس کمزور ہوتا ہے ضروری نہیں صلاحیت کی کمی ہو ناکامی کی وجہ پانی کی کمی بھی ہو سکتی ہے،،۔
اسکی ایک وجہ dehydration بھی ہو سکتی ہے۔۔
ہمارے جسم کے اور دماغ کے خلیے پانی پینے سے پوری طرح ایکٹو ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مائنڈ ٹو مائنڈ لنک بنتا ہے فوکس اور تصور بھی اچھی طرح قائم ہوتا ہے۔۔

Guest
روبینہ پرویز
19/01/2026 8:38 pm

1:پانی کی کمی ہو سکتی ہے
2:فوکس کمزور ہونے کی وجہ بھی پانی کی کمی ہو سکتی ہے
3:ہمارے دماغ کے 75 %خلیے پانی کے بغیر مکمل طور پر کام نہیں کرتے پانی پینے سے خیالات تیزی سے رواں ہو جاتے ہیں دوسروں تک خیالات پہنچانا اور انکے خیالات پڑھنا ساسان ہو جاتا ہے جیسے بجلی کی روانی ہوتی ہے اسی طرح کام کرتے ہیں دماغ کے خلیے

Guest
Abdul Maroof
19/01/2026 5:58 pm

ٹیلی پیتھی کے تجربات اکثر اس لیے ناکام ہوتے ہیں کہ جسم اور دماغ پانی کی کمی سے کمزور ہو جاتے ہیں۔ یہ صلاحیت کی کمی نہیں بلکہ جسمانی حالت کی خرابی ہوتی ہے۔
2:
دماغ کا بھاری ہونا اور فوکس کا ٹوٹنا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ دماغ کو پورا پانی نہیں ملتا، اعصاب تناؤ میں آ جاتے ہیں اور خیالات بکھرنے لگتے ہیں۔
3:
پانی پینے سے دماغ کو سکون ملتا ہے، اعصاب متوازن ہوتے ہیں اور توجہ ایک نقطے پر ٹھہر جاتی ہے، جس سے ذہنی طاقت بہتر کام کرنے لگتی ہے۔

Guest
Tadin
19/01/2026 2:56 pm

1-pani ki kami nend ki kami social media ka zyada use y sb effect krte hn
1-pani ki kami dimagh bhari rhta pineal gland active ni rhta
3-tajarbat SE pehle Pani mind fresh hujata h focus huta h

Guest
مدثر شبیر
19/01/2026 2:34 pm

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔جواب۔۔۔۔1۔۔۔۔اپنے اپنے لیول میں ٹیلی پیتھی کے تجربات میں ناکامی صلاحیت میں کمی یا کچھ اور نہیں ہوتا بلکہ یہ پانی کی کمی سے دوسرے کے دماغ کے ساتھ رابطہ نہیں ہوتا
2۔۔۔۔۔فوکس ٹوٹنا تصور قائم نہ رہنا دوسرے دماغ کے ساتھ رابطہ نہ ہونا ان سب کی مین وجہ اصل وجہ پانی کی کمی ہوتی ہے کیونکہ دماغ کے حلیے 75 فیصد پانی کی بغیر صحیح سے رابطہ نہیں کر سکتے۔اور تصوراتی ایکسرسائز فوکس کی ایکسرسائز کا بھی صحیح رزلٹ نہیں ملتا جتنی طاقت سے ملنا چاہیے
3۔۔۔۔پیاس جسم کو باندھ دیتی ہے اور پانی لاشعوری طاقت میں اضافہ کرتا ہے اس لیے ایکسرسائز سے پہلے یا دوران ایکسرسائز حلق خشک لگے تو پانی پینے سے صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور مائنڈ ٹو مائنڈ لنک میں اسانی ہوتی ہے اور اپنی ایکسرسائزز کا صحیح رزلٹ ملتا ہے

Guest
Zubair Ahmed
19/01/2026 12:36 pm

1•
ٹیلی پیتھی کی ناکامی عموماً صلاحیت کی کمی نہیں بلکہ دماغی آلودگی، تھکن اور بے ترتیبی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

2•
دماغ کا بھاری ہونا اور فوکس کا ٹوٹنا پانی کی کمی اور ذہنی دباؤ کا نتیجہ ہوتا ہے۔

3•
پانی دماغ کو ہائیڈریٹ اور متوازن کرتا ہے، جس سے فوکس اور ذہنی سگنل مضبوط ہو جاتے ہیں۔

Guest
Najam ul Hassan
19/01/2026 12:15 pm

پانی کی کمی جسم میں ہو تو دماغ کے اضلاع کے مابین رابط کمزور ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سستی چہاتی ہے اور فوکس قائم نہیں رہتا ۔
اور تجربات کمیاب نہیں ہوتے ۔
ہمارے جسم میں جس چیز کی کمی ہو پانی ۔ خوراک اور نیند کی کمی ہو تو دماغ بھاری ۔جسم سست اور توجہ اور اندرونی توانائی برقرار نہیں ہوتی ۔جس بناء پر فوکس قائم نہیں رہتا ۔
ٹیلی پیتھی ایکسرسائز سے پہلے جسم میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی حاجت نہیں ہونی چاہیئے پانی میں وہ اجزاء ہیں جو کسی کا بھی بدل نہیں ہے ۔اسلے پانی ہمیں توانائی برقرار رکھنے میں اور دماغ کی صلاحیت کو قائم رکھنے میں بہت مدد دیتا ہے ۔

Guest
Hakeem asif Raza
19/01/2026 9:44 am

پانی کی کمی کی وجہ سے اور نیند کی کمی سے
پانی کم استعمال کرنے سے ذہنی صحت کمزور ہو جاتی ہے جس سے دماغ بوجھل پن محسوس کرتا ہے
ایکسرسائز سے پہلے پانی پینے سے دماغ ریلیکس ہو جاتا ہے اور ایکسرسائز کرنے میں سکون ملتا ہے

12
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x