کامیابی آپ کے خیالات میں پوشیدہ ہے

کامیابی آپ کے خیالات میں پوشیدہ ہے
مستقبل کے ٹیلی پیتھی ماسٹر سوچیں
کامیابی آپ کے خیالات میں پوشیدہ ہے …. کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی زندگی کا رخ صرف ایک سوچ بدلنے سے مکمل طور پر بدل سکتا ہے؟
کیا یہ ممکن ہے کہ کامیابی طاقت اور غیر معمولی صلاحیتیں پہلے ہی آپ کے اندر موجود ہوں بس انہیں جگانے کی ضرورت ہو؟
حقیقت یہ ہے کہ آپ اس دنیا میں عام انسان بن کر نہیں آئے۔
آپ ایک خاص مقصد ایک اہم مشن اور شاندار ذہنی صلاحیت کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔
اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس مشن کی کنجی کسی اور کے ہاتھ میں نہیں بلکہ یہ کنجی آپ کے اپنے خیالات ہیں۔
سوچیں محض خیالات نہیں یہ مقناطیس ہیں
آپ جو کچھ بھی سوچتے ہیں وہ صرف دماغ تک محدود نہیں رہتا۔
ہر خیال ایک توانائی پیدا کرتا ہے
اور یہ توانائی
آپ کے فیصلوں کو بدلتی ہے
آپ کے رویّے کو طاقت دیتی ہے
اور سب سے بڑھ کر آپ کی زندگی میں ایسے مواقع کھینچ لاتی ہے جیسی آپ کی سوچ ہوتی ہے
یہی وجہ ہے کہ مثبت سوچیں کامیابی، اعتماد، اور سکون کو اپنی طرف کھینچتی ہیں
جبکہ منفی سوچیں خوف، ناکامی، اور رکاوٹوں کو دعوت دیتی ہیں۔
یہی ہے سوچ کی طاقت — اور یہی وہ راز ہے جو ہر ٹیلی پیتھی ماسٹر کو جاننا چاہیے۔
سوچ بدلی تقدیر بدل گئی
ایلون مسک جو آج دنیا کے سب سے بڑے ٹیک انوویٹرز میں شمار ہوتے ہیں نے بھی اپنی کامیابی کے آغاز میں کئی ناکامیاں دیکھی۔
پیپلز کار کمپنی ایپ 2 نے ابتدائی طور پر سرمایہ کاروں کو متاثر نہیں کیا اور پیسہ ختم ہونے کے قریب تھا۔
لیکن مسک نے اپنی سوچ اور وژن کو کبھی نہیں بدلا۔
انہوں نے اپنے خواب کا تصور روزانہ ذہن میں بنایا ۔
ایک دنیا جہاں الیکٹرک کاریں اور اسپیس سفر حقیقت بن جائیں۔
انہوں نے مسلسل محنت کی ناکامیوں سے سیکھا اور اپنی تصوراتی طاقت اور یقین سے رکاوٹوں کو توڑا۔
نتیجہ؟
آج وہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ذریعے دنیا کو بدل رہے ہیں اور ان کا سفر ثابت کرتا ہے کہ سوچ اور یقین کی طاقت سے تقدیر بدلتی ہے۔
اور سب کے لیے ایک مثال بن گیا۔
یہ کوئی جادو نہیں بلکہ سوچ کی طاقت تھی جو اس کی تقدیر بدل گئی۔
کامیابی آپ کے خیالات میں پوشیدہ ہے
اپنی سوچ کو قابو میں کیسے رکھیں
اب سوال یہ ہے کہ آپ اپنی سوچوں کو طاقتور اور مثبت کیسے رکھ سکتے ہیں؟
یہ چند آسان مگر موثر طریقے ہیں
ناکامی کے لیے دماغ میں کوئی جگہ نہ رکھیں
اپنے ذہن میں صرف کامیابی کے خیالات جگہ پائیں۔
روزانہ تصور کریں کہ آپ اپنے خواب حاصل کر چکے ہیں
صبح اٹھتے یا رات سونے سے پہلے 10 منٹ صرف اپنی تصوراتی طاقت کو استعمال کریں۔
نعمتوں پر شکر ادا کریں
اللہ تعالیٰ نے آپ کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے
آنکھیں دیکھنے کے لیے، کان سننے کے لیے دماغ سوچنے کے لیے اور علم دوسروں کی مدد کے لیے۔
ہر رات سونے سے پہلے تین ایسی چیزیں یاد کریں جن کے لیے آپ شکر گزار ہیں۔
یاد رکھیں شکر گزاری مزید مواقع کو کھینچتی ہے۔
تصوراتی پاور — کامیابی کی چھپی ہوئی چابی
تصوراتی پاور اللہ کی طرف سے آپ کے اندر چھپی ہوئی ایک حیرت انگیز صلاحیت ہے۔
جب آپ کسی چیز کو دل سے چاہتے ہیں اور اس کا واضح تصور کرتے ہیں تو یہ ایک توانائی پیدا کرتی ہے۔
یہ توانائی آپ کی خواہش کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کام کرتی ہے۔
زندگی میں کبھی کبھی حالات مشکل ہوتے ہیں۔
ناکامی، مایوسی اور مشکلات آپ کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کرتی ہیں۔
لیکن یاد رکھیں یہی وہ وقت ہے جب آپ کی تصوراتی پاور سب سے زیادہ کام آتی ہے۔
شکر گزاری اور مثبت سوچ کی طاقت
آپ کی کامیابی کا اصل راز صرف سوچ میں نہیں بلکہ شکر گزاری اور مثبت رویے میں بھی چھپا ہے۔
اپنے خیالات مثبت بنائیں اپنے خوابوں پر یقین رکھیں اور ہر چھوٹی بڑی کامیابی کے لیے اللہ کا شکر ادا کریں۔
یہ چھوٹا سا عمل
ذہن کو صاف کرتا ہے
توانائی میں اضافہ کرتا ہے
زندگی میں خوشیوں اور مواقع کو بڑھاتا ہے
اور سب سے اہم یہ آپ کو ایک طاقتور ٹیلی پیتھی ماسٹر کی طرح سوچنے اور عمل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
آپ کے خیالات ہی آپ کی حقیقت ہیں
یاد رکھیں اگر آپ خود کو کامیاب دیکھ سکتے ہیں تو آپ کامیاب بن سکتے ہیں۔
آپ کے خیالات وہ طاقتور مقناطیس ہیں جو آپ کی حقیقت کو کھینچتے ہیں۔
ہمیشہ یاد رکھیں آپ وہی بنتے ہیں جو آپ سوچتے ہیں
آج سے اپنی سوچ کو اپنی طاقت بنائیں۔
کامیابی خود آپ کی طرف بڑھے گی اگر آپ کے خیالات کامیابی کی سمت میں ہوں۔
مجھے آپ پر پورا یقین ہے۔
میں جانتا ہوں کہ آپ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں اپنی مثال قائم کریں گے۔
آج سے عملی قدم اٹھائیں
روزانہ صبح یا رات 10 منٹ تصوراتی مشق کریں
ہر دن کم از کم تین نعمتوں کے لیے شکر ادا کریں
اپنے خیالات کو مثبت طاقتور اور واضح رکھیں
یہ چھوٹے مگر مستقل قدم آپ کی زندگی میں ناقابل یقین تبدیلی لے آئیں گے۔
سوچ بدلیں ۔۔ زندگی بدلتی ہے۔
اپنی سوچ کی طاقت کو پہچانیں اور کامیابی کو اپنی حقیقت بنائیں۔
آپ کا استاد
غلام مصطفیٰ مہر
تحریر سے خصوص سوالات
سوال نمبر 1 :اگر کامیابی واقعی آپ کے خیالات میں چھپی ہے تو آپ روزانہ کس قسم کے خیالات پال رہے ہیں؟
سوال نمبر 2 :جو انسان خود کو کامیاب تصور نہیں کرتا کیا وہ کبھی حقیقی کامیابی حاصل کر سکتا ہے؟
سوال نمبر 3 :آپ کی موجودہ زندگی آپ کی سوچ کا نتیجہ ہے تو آپ آج کون سی سوچ بدلنے کا فیصلہ کر رہے ہیں؟


1)mauzuda daur me hamare khayalat bahut muntashir rehte hai, Lekin har waqt hum apne khayalat ko positive soch ke taraf hi maiyl karte hai..
2) g wo bhi kamiyabi hasil kar sakta isliye k insaan mehnat karta hai lekin jab wo dekhta hai k maidan me us se bhi zyada mahir log hai to wo kamiyabi ka tasavvur nahi karta lekin mehnat karta hai,aur kamiyabi dena to Allah ke hath me hai wo insano ke dilo ka haal janta hai.wallahu a alamu
3)mai apni zindagi me itni power ko earn Karu k kabhi bhi mujhe apne uper,apne rishtedaro per ya phir jis kisi bhi insaan ki madad ka dil kare mai us ki jis tarah se bhi ho sake madad kar saku.
اس پر غور کرنا ہوگا یہ لمحہ فكريا ہے کیونکہ یہ کشش کا قانونہے کہ انسان جیسا سوچتا ہے اسکے ساتھ ویسا ہی ہوتا ہے لہٰذا مثبت سوچ کا مثبت نتیجہ منفی سوچ کا منفی نتیجہ۔۔۔
بلکل بھی نہیں ہم جیسا سوچتے ہیں ویسے ہی بنتے ہیں ہم اگر اپنی سوچ اور خیال میں کامیاب ہیں تو واقعی کامیاب ہونگے اور اگر ہم اپنی سوچ میں ناکام ہیں تو واقعی ناکام ہونگے۔۔۔
یہی کہ ہمیشہ مثبت سوچوں منفی خیالات کو کبھی اپنے دماغ میں نا آنے دوں آج سے ہی خود کو ٹیلی پیتھی ماسٹر تصور کرنا شروع کردوں۔۔۔
اسلام علیکم جزاک اللہ بہت ہی شاندار تحریر ہے سر ہم سب کے لیے آپ بہت محنت سے تحریر لکھتے ہیں اللہ آپکے تصور کو پورا کرے اور آپکے تمام شاگرد کامیاب ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں امین
1:واقعی کامیاب ہمارے خیالات میں ہی چھپی ہے جب سے آپکی ٹرینگ میں آئ ہوں خیالات کو پازیٹو کیا اور اب اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ زندگی کامیابی کی طرف گامزن ہے اسکا کریڈٹ ہمارے استاد محترم کو جاتا ہے جزاک اللہ
2: جو شخص خود کو کامیاب تصور نہیں کرتا وہ حقیقی کامیابی حاصل نہیں کرتا
کیونکہ تصور سے ہی ہم چیزوں کو اٹریکٹ کرتے ہیں
3:جی آج سے ناکامی کی سوچ اگر کبھی آئ تو اسکو جگہ نہیں دیں گے
اور صرف وہ سوچیں گے اور تصور کریں گے جو ہم نے بننا ہے ایک کامیاب ٹیلی پیتھی ماسٹر
1.me khud ko as dunya ka sab se bary telepathy master bano ga
2.es me misal aisi he h jisy k aik insan ko car chlani he ni ati na wo aisa ko khuwb dekhta h tu kabi b car ko ni kharedy ga kiu k es NY kabi dekha he ni k wo AP ki power rkhta h
3.jo me majoda Zindagi guzr kr rha hon es me apani soch se badl skta hon or me ye kr skta hon Allah NY mujhy bahtreen damag diya h
ہمیں چاہیے کہ مثبت سوچ ذہن میں رکھیں
جو انسان خود کو کامیاب تصور نہیں کرتا تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا
منفی سوچ کو مثبت سوچ میں بدلنا چاہیے
1- sir ya bat bilkul theek ha kamyabi positive Soch or kahyalat pr Amal Kar k hails hoti ha .Mari rate K mutabiq yaksooi or focus barqarar na honey ki wajha sy kamyabi Ki soch susti Ka Shikari ha..
2..sir ya bhi ya haqeeqat ha Jo kamyabi Ki soch rkhta hi Nahi to kasy kamyabi Hoga..Safar ma cut rahi Zindagi manzil Ka pata Nahi…sukhar Allhumdulliah sir apki rahnymai ma es kamyabi K safar Ka agahz Kia ha.. insha’Allah kamyabi mil Kar rahy gi..
3–nagtive Soch KO badal Ka apna dar or khof Nikal Kar hamisha positive Soch k life KO guzary gy. insha’Allah or etni kamyabi hasil kar k apna or apny muhtarm sir ghulam maher sab Ka khowab pora kary gay…
1.musbat Soch
2.nhi bilkul Nahi
3.manfi socho KO tabdeel karny Kay faisala
1-such ki taqat or yaqen mustaqil mizagi kamyabi ki shart h
2-nakami ka khyal or kamyabi ka n huna
3-mustaqil mazagi