میرا خواب فرہاد علی تیمور سے بڑا ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا

میرا خواب... فرہاد علی تیمور سے بڑا ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا
4 3 votes
Article Rating

میرا خواب فرہاد علی تیمور

سے بڑا ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا

خواب وہ ہے جو آپ کو جگاتا ہے

خواب وہ نہیں جسے آپ سوتے میں دیکھتے ہیں بلکہ خواب وہ ہے جو آپ کو جگاتا ہے۔اگرآپ سوچیں  میرا خواب فرہاد علی تیمور سے بڑا ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا ہے تو پھر یاد رکھیں یہی خواب  آپ کی نیندیں اُڑا دے گا۔  آپ سے آرام سکون، چین سب چھین لے گا گب تک آپ ٹیلی پیتھی ماسٹر بن نہٰن جاتے۔آج میں آپ کو آپ کا ہی خواب آپ کا گول یاد دلا رہا ہوں آپ کا سب سے بڑا خواب فرہاد علی تیمور سے بڑا ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا ہے۔

خواب تو وہ ہوتا ہے جو آپ کو سونے نہ دے…. آپ کو کھڑا رکھے….. جو آپ کو ہر لمحے اپنی طرف کھینچے……… اس کے علاؤہ پر ہر وہ چیز جو آپ کی توجہ اپنی طرف کھنچتی ہے اس سے توجہ ہٹا دے …. اور خواب وہ ہوتا ہے جو آپ پہ اپنا جادو کر دیتا ہے۔ جس کا جادو سر چڑ کر بولے جب تک آپ اپنا مقصد حاصل نہیں کر لیتے آپ کو سکون نہ ملے۔

یعنی آپ کا خواب ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا ہے اپنے حالات بدلنے ہیں تو اپنے خواب بدلیں یہ تو ٹھیک ہے کہ حالات بدلنا آپ کے اختیار میں نہیں ہیں لیکن خواب دیکھنا تو آپ کے اختیار میں ہے ناں

ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا خواب پورا کرنے کے لیے مستقل مزاجی سے اپنے استاد کی نگرانی میں ایکسرسائز جاری رکھیں۔
اپنے مقصد میں کامیابی کا یقین رکھیں ….. اپنے اللہ پر کامل یقین رکھیں… کبھی کبھی انسان کی زندگی میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جو اس کے سوچنے کا زاویہ بدل دیتا ہے۔
ایک لمحہ، ایک خیال ایک کردار — جو آپ کے اندر سوئی ہوئی طاقت کو جگا دیتا ہے۔
محی الدین نواب کے عظیم ناول دیوتانے بھی ہزاروں ذہنوں کو اسی طرح جگایا۔

اس ناول کا مرکزی کردار فرہاد علی تیمور ایک عام انسان ہوتا ہے
لیکن اپنے ذہن کی طاقت سے وہ ایک غیر معمولی شخصیت بن جاتا ہے۔
اس کی کہانی نے ہر پڑھنے والے کے دل میں ایک چنگاری بھڑکا دیتی ہے کہ کیا واقعی انسان اپنے دماغ سے وہ سب کچھ کر سکتا ہے
جو بظاہر ناممکن لگتا ہے؟

اور اس سوال کا جواب ہے
جی بالکل

ٹیلی پیتھی علم نہیں ایک انقلاب ہے

ٹیلی پیتھی کوئی جادو یا کہانی نہیں انسانی ذہن کی اس پوشیدہ قوت کا نام ہے جو صدیوں سے انسان کے اندر موجود ہے
لیکن ہم میں سے زیادہ تر لوگ اسے پہچان ہی نہیں پاتے۔

جب آپ ٹیلی پیتھی سیکھتے ہیں تو دراصل آپ اپنے اندر کے خاموش دیوتا کو جگاتے ہیں۔
آپ کا دماغ ایک ایسا سینڈر اور ریسیور بن جاتا ہے
جو دنیا بھر میں کہیں بھی کسی کے بھی ذہن سے لنک کر کے اپنا پیغام نا صرف اس کے ذہن میں پہنچا سکتا ہے
بلکہ اس کی سوچ سمجھ سکتا ہے اور اپنی مرضی سے اسے کنٹرول کر سکتا ہے۔
یہ وہ علم ہے جو بتاتا ہے کہ انسان صرف جسم نہیں ایک پاورفل انرجی کا مجموعہ ہے۔
 جس دن آپ اپنے ذہن کی پاورفل انرجی کو ایکٹیو کر کے اسے کنٹرول کرنا سیکھ لیں گے
اسی دن آپ کے لیے ناممکن لفظ ختم ہو جائے گا۔

فرہاد علی تیمورفرضی کردار مگر ٹیلی پیتھی حقیقی مثال

دیوتا کہانی میں فرہاد علی تیمور نے اپنے ذہن کی اتنی تربیت کی کہ وہ سوچ کے ذریعے حقیقت کو بدل دے۔
فرہاد کو کسی جن یا طلسماتی طاقت نے مدد نہیں دی۔اس نے صرف ایک کام کیا
اپنے دماغ پر مکمل کنٹرول کیا
اپنے جذبات پر قابو رکھا
اپنے خیالات کو ترتیب دیا ور اپنی سوچ کو ہتھیار کی طرح استعمال کیا
اور یہی وہ چیز ہے جو آپ بھی سیکھ سکتے ہیں۔

ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا … خود کو پہچاننے کا سفر
میرا خواب... فرہاد علی تیمور سے بڑا ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا

جب آپ علم ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کے راستے پر چلتے ہیں
تو وہ دراصل آپ ایک ایسےسفر پر نکلتے ہیں
جو راستہ کتابوں سے نہیں …. دماغ کی سپر پاورز کو ایکٹیو کرنے سے کھلتاہے۔
شروع میں شاید مشکل لگے
لیکن یاد رکھیں ہر بڑا کام
پہلے دن ناممکن ہی محسوس ہوتا ہے۔
ہر مشق  کو اپنے اندر کے رازوں سے روشناس کرواتی ہے۔
آپ سمجھنے لگتے ہیں کہ
خیال بھی ایک حقیقت ہے اور جذبہ ایک پاور فل انرجی ہے۔
جب آپ کا شعور اور تحت الشعور ہم آواز ہوتے ہیں تو پھر دنیا بدل جاتی ہے۔

طاقت اندر ہے … باہر نہیں
ہم میں سے زیادہ تر لوگ
اپنی کامیابی کا انحصار باہر کی دنیا پر کرتے ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ حالات یا دوسرے لوگ ہماری زندگی بدلنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

لیکن ٹیلی پیتھی آپ کو سکھاتی ہے
کہ طاقت ہمیشہ آپ کے اندر ہے۔

جب آپ ٹیلی پیتھی ایکسر سائز کرتے ہیں
جب آپ اپنے خیالات کو ترتیب دیتے ہیں
جب آپ اپنے دماغ کو سکون دیتے ہیں
تو آپ کے اندر سے وہ خاموش روشنی ابھرنے لگتی ہے
جو ہر چیز کو بدل دیتی ہے۔
آپ کا چہرہ پُر سکون ہو جاتا ہے
سوچ صاف ہو جاتی ہے
اور دل میں ایک عجیب سا یقین پیدا ہوتا ہے۔
کہ میں کر سکتا ہوں
میں کامیاب ہوں

 کائنات کی زبان

ٹیلی پیتھی سکھاتی ہے کہ کائنات میں ہر چیز انرجی ہے۔
آپ کا خیال آپ کا جذبہ
یہ سب ایک وائبریشن  اور ایک لہرہے۔
جب آپ کے خیالات مثبت اور واضح ہوتے ہیں
تو یہ لہریں کائنات تک جاتی ہیں
اور آپ کی سوچوں اور خواہشات کو حقیقت میں بدل  دیتی ہیں
اور یہ لہریں ایک خاص فریکوئنسی کے ذریعے ماحول سے اثر لیتی ہیں۔

 اپنی شناخت کا نیا چہرہ

جب آپ ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کی تربیت شروع کرتے ہیں
تو گویا آپ اپنے اندر کی بند کائنات کا دروازہ کھول دیتے ہیں۔
آپ کے سامنے ایک ایسا روحانی آئینہ آتا ہے
جس میں آپ پہلی بار اپنے اصل وجود کی جھلک دیکھتے ہیں۔
وہ آپ جو خوف، کمزوری اور شک سے آزاد ہے۔
ٹیلی پیتھی آپ کو یہ راز سکھاتی ہے کہ دنیا بدلنے کا آغاز خود سے ہوتا ہے۔
جب انسان اپنے اندر کی دھند صاف کر لیتا ہے
تو پوری کائنات اس کے ارادے کے تابع ہونے لگتی ہے۔

آپ سمجھنے لگتے ہیں کہ
منفی خیالات زہر کی طرح ہیں ان سے نجات پانا ہی آزادی ہے۔
خوف صرف وہ دیوار ہے جو یقین کی روشنی سے گر جاتی ہے۔
اور شک وہ پردہ ہے جو علم کے لمس سے ہٹ جاتا ہے۔

یہ سب تب ممکن ہوتا ہے
جب آپ اپنے اندر سوئے ہوئے فرہاد علی تیمور کو جگا دیتے ہیں
وہ فرہاد جو تقدیر کا انتظار نہیں کرتا
بلکہ اپنی تقدیر خود لکھتا ہے۔
خواب کو حقیقت بنانے کی منزل
فرہاد علی تیمور کی طرح
آپ کا بھی ایک خواب ہے
اپنے ذہن کی سپر پاور کو جگانا۔
ہر خواب پہلے ناممکن لگتا ہے
پھر مشکل لگتا ہے
اور آخرکار حقیقت بن جاتا ہے۔
بس شرط یہ ہے کہ
آپ کا یقین آپ کے خوف سے بڑا ہو۔

جب آپ ٹیلی پیتھی ماسٹر کورس مکمل کر لیں گے
تو آپ کے لیے یہ دنیا ایک نیا میدان بن جائے گی۔

اب آپ اپنے خیالات سے نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

آپ بھی ٹیلی پیتھی  دیوتا بن سکتے ہیں

محی الدین نواب کا دیوتا ایک کہانی تھی
لیکن اس کہانی نے یہ ثابت کیا
کہ انسان اپنے ذہن سے کائنات کو بدل سکتا ہے۔

اگر فرہاد علی تیمور ایک فرضی کردار تھا
تو آپ حقیقی دنیا کے ہیرو بن سکتے ہیں۔

کیونکہ فرق صرف ایک چیز میں ہے …..عمل
عمل کرنے والا ہی سچا ماسٹر بنتا ہے۔
صرف خواب دیکھنے والا نہیں۔
تو آج سے سستی کاہلی کو چھوڑ دیں اور جو ٹیلی پیتھی ماسٹر کورس شروع کیا ہے اس کے ذریعے
اپنے ذہن کو جگائیں
اپنی سوچ کو چمکائیں
اور اپنے اندر کےٹیلی پیتھی  ماسٹر کو پہچانیں۔
یہ سفر مشکل ضرور ہے
لیکن ناممکن نہیں۔

آپ کے ذہن کی پوشیدہ و پراسرار قوتیں ایک دن ضرور ایکٹیو ہوں گی
بس آپ نیت صاف اور یقین کامل رکھتے ہوئے اپنی اپنی ایکسرسائز جاری رکھیں۔
جب تک دنیا پر ٹیلی پیتھی کی حقیقت صحیح اور پوری طرح ظاہرہو گی
تب تک آپ ٹیلی پیتھی ماسٹر بن کر دنیا والوں کے لیے ایک مثال بن چکے ہوں گے

کہ یہ حقیقت ہے
زندہ جاگتی اور طاقتور حقیقت۔

🔮 سوال نمبر1:🔮

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ طاقت اندر ہے باہر نہیں 
کسی ایسے لمحے یا تجربے کا ذکر کریں
جب آپ نے محسوس کیا کہ اصل طاقت آپ کے اندر تھی۔

🌠 سوال نمبر 2:🔮

فرہاد علی تیمور کا کردار محض ایک کہانی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے 
کیا آپ کو لگتا ہے کہ آج کے دور میں بھی ایسا ذہنی انقلاب ممکن ہے؟
مختصر مگر جامع لکھیں

4 3 votes
Article Rating

You may also like...

4 3 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
16 Comments
Most Voted
Newest Oldest
Inline Feedbacks
View all comments
Guest
Asia Nafees
13/10/2025 9:27 pm

۔ الحمدللہ کافی بار ایسا ہوا کہ میں نے کسی کو کچھ کہنے کا سوچا اور پیغام دینے کی کوشش کی اور اللّٰہ نے سرخرو کیا ، اس سے میں سمجھ گئی کہ اللّٰہ مجھے ایسی صلاحیت دی ہے ، بس نکھارنے کی ضرورت ہے
۔ جی بلکل آج کے افراتفری والے دور میں تو اپنے اورا کو مظبوط کرنے کی زیادہ ضرورت ہے اور پُرسکون زندگی کے لیے یہ علم بہت ضروری ہے ۔

Guest
روبینہ پرویز
13/10/2025 9:11 pm

1: جی سر میں روحانیت میں ہوں جب میں ذکر کرتی ہوں تو جو بات سوچتی ہوںاسی وقت پوری ہو جاتی ہے اصل طاقت ہمارے اندر ہی ہے
2: امیرا یقین ٹیلی پیتھی پر پختہ ہے یہ سب ممکن ہے کیونکہ روحانی ٹیلی پیتھی کےتجربات ہوتے رہتے ہیں بس خود سے تجربات کرنا سیکھنا ہے

Guest
Sidra naz
13/10/2025 9:02 pm

جواب نمبر ١) ۔۔۔مائنڈ سائنس کی ایک ورک شاپ کے دوران فائر واک میں آگ پر چلنا تھا اور ہم نے اپنے استاد کی معاونت میں دماغ کی طاقت سے اعصاب کو مظبوط کر کے آگ پر چلنا شروع تو جب یقین آگیا کہ واقعی طاقت باہر نہیں اندر ہے۔۔
جواب نمبر ٢) بے شک فرہاد علی تیمور کا کردار فرضی ہے مگر کہانیاں حقیقت کی عکاسی ہوتی ہیں،،یہ ناول جوش و جذبہ بڑھا دیتا ہے اور جلد سے جلد ٹیلی پیتھی سیکھنے کی امنگ بڑھتی ہے،،یہ ناول پڑھتے ہوئے مجھے ٹیلی پیتھی سیکھنے کا مزید شوق ہوا اور بڑھتا جا رہا ہے۔۔انشاءﷲ ایک دن ٹیلی پیتھی ماسٹر ضرور بنونگی

Guest
محمد کیف
13/10/2025 8:54 pm

1) is sawal ke liye yahi jawab kafi hai k, itne halat ke bawajood bhi nachiz apne sathiyo ke saath is Elm ko hasil karne me laga hua hai…
2) mumkin hai, lekin us ke liye jo khwab bhi dekhen aur aur use pura karne ki mehnat bhi karen…..
Allah se dua hai k mere sab sathiyon ko ye Elm ata karen..

Guest
Tadin
13/10/2025 8:54 pm

Power insan k Apne Ander huti h kunke normal halat m kamzuri log bi bari power ka muzahira krte hn iske elawa mind pori body control krta h or telepathy ka relation mind ka h
Second question y h Farhad ek character ni balke haqiqat h aj science n bi y proof kia h mind links insan k elawa animal m bi hn

Guest
Abdul Maroof
13/10/2025 8:52 pm

ایک دن عشاء کے بعد ایکسرسائز کر کے ایک کمرے میں اکیلا لیٹا ہوا تھا میں کیا سوچ رہا تھا مجھے پتہ نہیں لیکن اچانک سے میں نے اپنی چاچی کی اواز سنی جو کہ میرے بارے میں بات کر رہی تھی لہذا ایسا تھا جیسے میرے چاچا کو میرے بارے میں کچھ بتا رہی ہو بس میں اپنا نام ہی سن پا یا اسی دن احساس ہوا کہ میرے استاد سے محترم غلام مصطفی مہر نے جو بتایا ہے کہ (خدا کی دی ہوئی طاقت ٹیلی پیتھی پہلے سے ہی ہمارے اندر موجود ہے) اس بات پر یقین پختہ ہو گیا جو میرے اندر طاقت ہے اسے میں نکھار سکتا ہوں اپنے استاد محترم کی نگرانی میں

فرہاد علی تیمور کی کہانی نواب محب الدین نے لکھی جو کہ ہمارے دلوں کو جھنجھوڑ دیتا ہے اور ان کا ہر لفظ بولتا ہے یہ انقلاب ہر دور میں ممکن ہے بس فرہاد علی جیسا ٹیلی پہ ماسٹر چاہیے

Guest
Rabia
13/10/2025 8:29 pm

Telepathy ka safar shroo krna mera khial sy mera sab sy bara yaqeen hai k takat mety ander hai bahir nhi
2- Ajj kal k zamany main zehni inqlab ziad mumkin hai
Q k knowledge tkk rasaie asan hai
Hrr cheez prr billions of data para hai
Bss yaqeen k sath amal zarori hai

Guest
Najam ul Hassan
26/04/2026 3:46 pm

1..اپ نے بالکل ٹھیک کہا کہ طاقت تو اندر ہی ہے اور جب ہم کوئی کام کرنے کے لیے ارادہ کرتے ہیں تو وہ اس کی سختی کو محسوس نہیں کرتا وہ کام ختم کر لیتے ہیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ہاں طاقت کی جو لہریں ہیں وہ ہمارے ذہن کے اندر ہی موجود ہیں

2..جی اپ نے بالکل ٹھیک کہا کہ اج کے دور میں بھی اور انے والے دور میں بھی ہم ذہن کے ان کے خلاف سے ہی اپنے کامیابی کو اپنے قریب کھینچ سکتے ہیں جتنا حمز ہیں ان کا استعمال کریں اور ہینگ کی جو قوت ہیں ان کو بروئے کار لا کر ہم مقامی کے بہت نزدیک ہو جائیں گے

Guest
سونیا
26/04/2026 9:59 am

میں پرندوں کو اڑتا ہوا دیکھ کر اور فرشتوں کو آسمان سے زمین پر ایک سیکنڈ میں آتا سن کر سوچتی
تھی کہ اشرف المخلوقات تو میں ہوں لیکن میری پاورز کہاں ہیں یہ سوال مجھے بہت تنگ کرتے تھے پھر مجھے پتا چلا کہ میری پاورز میرے اندر ہیں مجھے بس ان پر کنٹرول حاصل کرنا ہے اور وہ سب کچھ حاصل کرنا ہے جس کے بارے میں میں صرف سوچ ہی پاتی ہوں
2
پہلے کا دور سادگی کا تھا آج ہر کسی کو اچھا لائف سٹائل چاہیے ،پیسہ پاورز چاہیے اور یہ ذہنی انقلاب سے ہی ممکن ہے

Guest
Mohammad Kaif
26/04/2026 12:11 am

1) g sir taqat andar mauzud hai.aisa hua hai kisi ko order dene ka socha or us se pehle hi kaam ho Gaya.
2) zarur sir Mumkin hai, lekin mehnat,dua,yaqeen aur amli zindagi ke bagair namumkin hai

Guest
Shahbaz Khan
25/04/2026 11:51 pm

1.
انسان کی طاقت اندر ہے
یہ اسلام بھی بتاتا ہے اور کئی کامیاب مشقوں کے بعد کامیاب تجربات اس کی دلیل ہیں
ایک نہیں کئی بار ایسا ہوا ہے

2.
جی بالکل یہ ممکن ہے
یہ وہ علم جو اولیاء اللہ کے پاس تھاپھر اس کو خفیہ رکھا گیا
مگر آج ہمارے استاد کے ذریعے ہم تک پہنچ رہا ہے
شکر الحمدوللہ

Guest
روبینہ پرویز
25/04/2026 10:19 pm

1: جی جب بھی کچھ سوچا اور وہ ہو گیا تو معلوم ہوا کہ طاقت ہمارے اندر ہی ہے
2:جی بلکل مائنڈ سائنس یہی کہتی ہے کہ مائنڈ کے پاور سے ہم سب کچھ کر سکتے ہیں تو یہ سب بھی مائنڈ کی پاور سے ممکن ہے جو فرہاد علی تیمور نے کیا اور ہم بھی اسکے تجربات سے گزر رہے ہیں
جزاک اللہ استاد محترم

Guest
Syeda rubab
25/04/2026 9:58 pm

1: ایک بار میں۔ کچن میں۔ کام کر رہی تھی اور ایک نیوز کے متعلق سوچ رہی تھی ابھی سوچ ہی رہی تھی کے وہی نیوز میرے شوہر نے آ کے مجھے سنائی اور میں۔ حیران رہ گئی کے ابھی سوچ رہی تھی اور یہ میرے شوہر کی زبان سے سن رہی ہوں واقع طاقت ہمارے اندر ہے
٢: ہان جی یہ انقلابی ذھن ہو سکتا ہے اگر مستقل مشق کی جایں مستقل اپنے مشن پے فوکس رکھیں کے اپنے خواب سچے کرنے ہیں صرف باتوں پے نہیترھنا عمل بھی ضروری ہے خوابوں کی تکمیل کے لئے

Guest
Tadin
25/04/2026 9:18 pm

1- jb kabi mayusi hui y thakan hui tension hui y jb Dil ruk to Apne ander ek Azam jaga ni hm wo ni Jo common hn hm ko Allah n kisi maqsad k le dunya m Bheja to taqat attention ander SE ai phir wo hi Azam jaga or nae sire SE exercise start ken
2- G kyun ni aj k dor m scientist n esi machine bnai h Jo k mind ko read krsakti h or mind ko samjhne m madad krti h is SE telephaty proof huti h

Guest
Abdul Hafeez
15/10/2025 7:48 pm

سوتے وقت خواب دیکھنے کو حقیقت کی زندگی میں بدلنے کا راستہ صرف ایک ہی ہے ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا جو ٹیلی.
پیتھی ماسٹر بن گیا اس کے لیے کچھ مشکل نہیں وہ انے والی مشکلاتوں کا حال خود نکال سکتا ہے

Guest
Zubair ahmed
14/10/2025 10:49 pm

1️⃣2024 کے آخر میں میرے لیے ایک انقلاب کا دن تھا۔ اُس دن میں ڈاکوؤں کے بیچ بری طرح پھنس گیا تھا۔ میں نے اللّٰہ سے دعا کی، اور ان کے لیڈر کی آواز اور آنکھیں ذہن میں لا کر پیغام بھیجنا شروع کیا۔ کچھ دیر بعد، اُنہوں نے بالکل میری سوچ کے مطابق — الحمدللّٰہ — عزت کے ساتھ مجھے آزاد کردیا۔
اُس لمحے میں نے جان لیا کہ یہ طاقت پہلے سے میرے اندر موجود تھی۔

2. بالکل سر، جب انسان ناممکن کو ممکن سمجھ لے… تب ہی وہ اپنے اندر کی اصل قوت کو پہچانتا ہے۔

16
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x