ٹیلی پیتھی ماسٹر کیسے بنیں؟(پارٹ2 )

ٹیلی پیتھی ماسٹر کیسے بنیں؟
0 0 votes
Article Rating

ٹیلی پیتھی ماسٹر کیسے بنیں؟(پارٹ2 )

ٹیلی پیتھی ماسٹر کیسے بنیں؟

غلام مصطفیٰ مہر کی رہنمائی میں ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں؟ – Telepathypower

زندگی بدل دینے والی خصوصی تحریر
 غلام مصطفیٰ مہر کے قلم سے

دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ نئی ایجادات اور جدید سائنس ایسے ایسے راز کھول رہی ہے جو کبھی انسان کے لیے خواب تھے۔ آج ایلون مسک اور دیگر بڑی کمپنیاں نیورو چِپ بنانے میں محنت کر رہی ہیں۔ یہ نیورو چِپ دماغ کے سگنلز کو پڑھنے اور انہیں کمپیوٹر یا موبائل سسٹمز میں منتقل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
بلاشبہ یہ ایک حیران کن سائنسی کامیابی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک مصنوعی اور بیرونی ٹیکنالوجی ہے۔

🚀 سائنس اور ٹیلی پیتھی کا فرق

نیورو چِپ انسانی دماغ اور مشین کے درمیان رابطہ پیدا کرتی ہے، مگر یہ رابطہ صرف الیکٹرانکس اور ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے قائم ہوتا ہے۔ یہ محض سگنلز اور کوڈز کی منتقلی ہے۔

اس کے برعکس ٹیلی پیتھی ایک قدرتی اور اندرونی صلاحیت ہے۔ یہ کوئی مشینی ایجاد نہیں بلکہ خالصتاً انسانی دماغ اور روح کی قوت ہے۔ ٹیلی پیتھی کے ذریعے انسان براہِ راست اپنے خیالات جذبات اور احساسات کو دوسرے انسان کے دماغ تک ناصرف منتقل کر سکتا ہے۔ بلکہ ایڈوانس لیول میں انہیں کنٹرول کر کے ان سے حسب ضرورت کام بھی کے سکتا ہے اور یہ وہ فن ہے جو کسی بھی مشین یا کمپیوٹر کے بس میں نہیں۔

🔑ٹیلی پیتھی کی سب سے بڑی طاقت: یقین
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا راز کیا ہے آپ ٹیلی پیتھی ماسٹر کیسے بن سکتے ہیں؟
اس کا جواب صرف ایک جملے میں ہے:
یقین کامل، استاد کی پیروی اور مستقل مزاجی سے مشق

اگر آپ کو اپنے آپ پر اور ٹیلی پیتھی کی طاقت پر یقین ہی نہیں تو یہ صلاحیت کبھی بیدار نہیں ہو گی۔

یقین وہ بنیاد ہے جو دماغ کے خلیوں کو حرکت میں لاتی ہے۔
سائنسی تحقیق بتاتی ہے کہ جب انسان پورے اعتماد اور فوکس کے ساتھ مشق کرتا ہے تو دماغ کے خلیے (نیورونز) خاص انداز میں متحرک ہو جاتے ہیں۔ ان کی حرکت ایسی توانائی پیدا کرتی ہے جو صرف دماغ کے اندر نہیں رہتی بلکہ فضا میں پھیل کر دوسروں کے ذہن تک بھی پہنچ جاتی ہے۔

یعنی آسان لفظوں میں یقین وہ چابی ہے جو آپ کے دماغ کی پوشیدہ طاقت ٹیلی پیتھی کو کھول دیتی ہے۔

📚 ٹیلی پیتھی کتابوں اور ویڈیوز سے کیوں نہیں سیکھی جا سکتی؟

بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ کتابیں پڑھ لیں یا یوٹیوب ویڈیوز دیکھ لیں تو ٹیلی پیتھی سیکھ جائیں گے۔ لیکن یہ ایک بڑی غلط فہمی ہے۔ ٹیلی پیتھی کوئی عام ہنر نہیں بلکہ ایک نایاب اور غیرمعمولی فن ہے۔
اس کے اسرار صرف اس وقت کھلتے ہیں جب ایک ماہر استاد براہِ راست رہنمائی کرے۔

استاد وہ راز اور عملی طریقے بتاتا ہے جو شاگرد کبھی اپنی تنہا کوشش سے دریافت نہیں کر سکتا۔ جو شاگرد استاد کی ہدایات کو معمولی سمجھ کر اپنی مرضی کرتے ہیں وہ زندگی بھر کامیابی کے قریب بھی نہیں جا پاتے۔

🌳 شاگرد اور استاد کا تعلق: بیج اور مالی کی مثال

ٹیلی پیتھی کو آپ بیج کی طرح سمجھیں …. بیج اپنی اصل طاقت رکھتا ہے لیکن اگر وہ زمین میں اکیلا رہ جائے اور اس کی دیکھ بھال نہ ہو تو یا تو ضائع ہو جائے گا یا ایک کمزور سا پودا بن کر رہ جائے گا لیکن اگر ایک ماہر مالی زمین تیار کرے پانی دے روشنی اور دیکھ بھال فراہم کرے تو یہی بیج ایک شاندار درخت بن جاتا ہے جو سایہ بھی دیتا ہے اور پھل بھی۔

اسی طرح شاگرد کی صلاحیتیں بھی استاد کی راہنمائی کے بغیر کبھی مکمل نہیں ہوتیں۔ استاد کے بغیر علم ادھورا ہے اور کامیابی صرف ایک خواب بن کر رہ جاتی ہے۔

⚠ ٹیلی پیتھی میں ناکامی کی بڑی رکاوٹیں

اکثر شاگرد شروع میں پرجوش ہوتے ہیں۔ وہ کچھ دن تو کا پابندی سے مشقیں کرتے ہیں اور ہدایات پر بھی سختی سے عمل کرتے ہیں لیکن چند دن بعد وہ سستی کرنے لگتے ہیں اور جو انہیں ہدایات دی ہوتی ہیں کہ یہ یہ کام نہیں کرنے اور فلاں فلاں کام روزانہ کرنے ہیں تو وہ پہلے کی طرح عمل نہیں کرتے مثال کے طور پر روزانہ اپنی مکمل ایکسر سائز رپورٹ کا متعدد بار کہا گیا ہے کہ جو فارمیٹ سینڈ کیا گیا ہے اسی کو کاپی پیسٹ کر کے جوابات دے کر روزانہ گروپ میں رپورٹ سینڈ کرنی ہے تو چند دن رپورٹ سب کی باقاعدگی سے آئے گی اس کے بعد پھر اپنی پرانی روٹین میں واپس چلے جاتے ہیں۔
یہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو ٹیلی پیتھی کی صلاحیت کو بیدار ہونے سے روکتی ہے۔

ٹیلی پیتھی کی قوت کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے والے عوامل
1. بے یقینی – یعنی دل سے شک کرنا۔
2. مشق میں ناغہ – مستقل مزاجی نہ رکھنا۔
3. استاد کی ہدایات کو نظر انداز کرنا۔
جب شاگرد یہ غلطیاں کرتے ہیں تو دماغ میں مطلوبہ طاقت پیدا نہیں ہوتی اور تجربے ناکام ہو جاتے ہیں۔

🌱 ٹیلی پیتھی سیکھنے کے لئے مستقل مزاجی ہی کامیابی

ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کے لیے ضروری ہے کہ آپ مستقل مزاجی سے استاد کی ہدایات پر عمل کریں۔ ایسا نہ ہو کہ جب استاد یاد کروائے تو چند دن مشق کریں اور پھر چھوڑ دیں۔ یاد رکھیں! دماغی توانائی ایک خزانہ ہے اور اگر آپ اسے سستی اور لاپرواہی میں ضائع کرتے رہیں گے تو یہ خزانہ کبھی طاقت میں نہیں بدلے گا۔

فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے
اب سوال یہ ہے کہ آپ کس راستے کا انتخاب کرتے ہیں؟

کیا آپ استاد کی رہنمائی میں یقین کامل اور مستقل مزاجی کے ساتھ ٹیلی پیتھی کی قوتوں کو بیدار کر کے روشنی سہارا اور رہنمائی کا ذریعہ بنیں گے؟
یا پھر اپنی زندگی کو محض کتابوں اور ویڈیوز تک محدود کر کے بغیر رہنمائی کے اندھیروں میں بھٹکتے رہیں گے؟

یاد رکھیں!
ٹیلی پیتھی ماسٹر وہی بنتا ہے جو پورے یقین کے ساتھ استاد کی پیروی کرتا ہے اور مسلسل محنت کرتا رہتا ہے۔

یہی اصول آپ کو ان لوگوں کی صف میں لا کھڑا کرے گا جو دوسروں کے لیے امید سہارا اور روشنی کا سبب بنتے ہیں۔

✍ غلام مصطفیٰ مہر
چیف ایگزیکٹو – ورلڈ انسٹی ٹیوٹ فار جینیس مائنڈ
🌐 telepathypower.com

0 0 votes
Article Rating

You may also like...

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
16 Comments
Most Voted
Newest Oldest
Inline Feedbacks
View all comments
Guest
24/09/2025 3:07 pm

ماشاءاللہ بہت عمدہ تحریر ہے اور طالب علموں کے لیے بہت زبردست تحریک دینے کا ذریعہ بنے گی ان شاءاللہ تعالیٰ

Guest
Sidra naz
24/09/2025 12:58 pm

ماشاءﷲ سر،،آپ کی تحریریں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں جنہیں پڑھ کر یقین بنتا ہے کہ ایک روز ضرور ٹیلی پیتھی ماسٹر بن جاؤنگی انشاءﷲ

Guest
قاری محمد عمرن
24/09/2025 12:27 pm

سر ماشاء اللہ بہتریں آرٹئکل ہے
سر ٹیلی پیتھی سیکھنے کے لیے عمر کی کوئی حد ہے یا نہیں

Guest
عدیل ظفر
24/09/2025 9:12 am

ماشاءاللہ جناب محترم اپ کی یہ تحریر تمام شاگردوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔اپ کی اکثر تحاریر اور کتابیں وغیرہ پڑھتے رہتے ہیں ۔جو کہ بہت ہی پرجوش اور توانا کر دیتی ہیں۔

Guest
Rabia
24/09/2025 7:31 am

آپ نے بالکل سہی کہا یقین اور مستقل مزاجی کسی بھی منزل کو پانے کے لئے ضروری ہیں

Guest
Sidra naz
24/09/2025 5:49 am

ماشاءﷲ سر آپ کی تحریریں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں،،ان سے یقین بنتا ہے کہ ایک دن ضرور ٹیلی پیتھی ماسٹر بن جاؤنگی

Guest
Abdul Maroof
23/09/2025 10:01 pm

“ماشاءاللہ! بہت قیمتی اور بصیرت سے بھرپور تحریر ہے یہ سچ ہے کہ دماغی توانائی ایک خزانہ ہے اور اس کی حفاظت اور درست رہنمائی کے بغیر منزل نہیں مل سکتی۔ استاد کی پیروی اور مستقل مزاجی ہی وہ کنجی ہے جو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی راہ دکھاتی ہے۔ اللہ آپ کے علم و قلم میں مزید برکت عطا فرمائے۔ 🌹✨”

Guest
Zubair Ahmed
23/09/2025 9:44 pm

بہت شاندار اور رہنمائی سے بھرپور تحریر ہے سر 🌹۔
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا راز صرف تین چیزوں میں ہے:

یقین کامل، استاد کی مکمل پیروی اور مستقل مزاجی سے مشق۔

جو شاگرد شک، سستی اور ہدایات سے غفلت نہیں کرتا وہی روشنی اور کامیابی کی منزل تک پہنچتا ہے۔

Guest
Zubair Ahmed
23/09/2025 9:40 pm

🌹 بہت شاندار اور رہنمائی سے بھرپور تحریر ہے سر ۔
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا راز صرف تین چیزوں میں ہے:

یقین کامل، استاد کی مکمل پیروی اور مستقل مزاجی سے مشق۔

جو شاگرد شک، سستی اور ہدایات سے غفلت نہیں کرتا وہی روشنی اور کامیابی کی منزل تک پہنچتا ہے۔

Guest
ام احمد
23/09/2025 8:12 am

سر آپ کی ویب سائٹ ویب سائٹ کے سارے آرٹیکل ہی کمال کے ہیں

error: Content is protected !!
16
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x