پائنیل گلینڈ کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے کی عالمی سازشیں

پائنیل گلینڈ کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے کی عالمی سازشیں
5 1 vote
Article Rating

پائنیل گلینڈ کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے کی عالمی سازشیں

خصوصی تحریر: غلام مصطفیٰ مہر

 کیا آپ جانتے ہیں؟آپ کا دماغ آپ کی سوچ اور آپ کی اندرونی طاقت دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہےاور کچھ طاقتیں اس سرمایہ کاری کو چوری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
پائنیل گلینڈ انسان کی ذہنی اور روحانی طاقت کی چابی ہے اور اسے ڈی ایکٹیوکرنا ایک عالمی سازش ہے۔یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ کچھ غیر ملکی طاقتیں پائنیل گلینڈ کو ڈی ایکٹیوکرنے کے لیے فلورائیڈ اور دیگر کیمیائی عناصر استعمال کر رہی ہیں۔لیکن یہ کوشش صرف اسی تک محدود نہیں بلکہ مختلف سائنسی، نفسیولوجیکل اور سوشیل طریقوں سے انسانی دماغ اور ذہنی صلاحیتوں کو دبانے کی سازش جاری ہے۔

تعلیمی نصاب کے پیچھے چھپی حقیقت اور ذہنی کنٹرول

تعلیمی نصاب کے پیچھے چھپی حقیقت اور ذہنی کنٹرول 1

 

 

دنیا کے زیادہ تر تعلیمی نظام میں طلبہ کو وہی تعلیم دی جاتی ہے جو حکومتوں  اداروں اور طاقتور افراد کے مفاد میں ہو۔
یہ نصاب اکثر حقیقت کو چھپاتا ہے اور سوچنے کی آزادی کو محدود کرتا ہے تاکہ انسان اپنی ذہنی طاقت اور تنقیدی سوچ پہچان نہ سکے۔
پائنیل گلینڈ، دماغ کی لہریں، ہائر کانشسنس اور ٹیلی پیتھی جیسے اہم موضوعات نصاب سے غائب ہیں
کیونکہ اگر عام انسان ان طاقتوں کو سمجھ جائے تو وہ جھوٹ، فریب اور ذہنی غلامی سے آزاد ہو جائے گا۔

اسی لیے تعلیم کے ذریعے ذہن کو قابو میں رکھنے اور مخصوص سوچ کے دائرے میں رکھنا ایک منظم اور خفیہ حکمت عملی بن چکی ہے۔

پائنیل گلینڈ کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے کی عالمی سازشیں
پائنیل گلینڈ کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے کی عالمی سازشیں …
دنیا کے زیادہ تر تعلیمی نظام میں پائنیل گلینڈ کو جان بوجھ کر محدود انداز میں پڑھایا جاتا ہے۔
طلبہ کو بس یہی بتایا جاتا ہے کہ یہ گلینڈ نیند اور میلاٹونن ہارمون سے متعلق ہے، اور اسے ایک معمولی سا گلینڈ سمجھا دیا جاتا ہے۔
اسی وجہ سے دنیا میں زیادہ تر لوگ اپنی ذہنی طاقتوں اور ممکنات سے لاعلم رہتے ہیں۔
وہ صرف وہی سوچتے اور کرتے ہیں جو انہیں سکھایا گیا ہے
بغیر یہ جانے کہ ان کے دماغ میں کتنی بڑی صلاحیت چھپی ہوئی ہے۔
جب تک انسان اپنی پائنیل گلینڈ اور دماغی لہروں کی طاقت کو سمجھ کر استعمال نہیں کرتا
وہ ہمیشہ کنٹرول شدہ معلومات اور میڈیا کے اثرات کے تابع رہتا ہے۔

یہ نظام چاہتا ہے کہ لوگ سوال نہ کریں، تحقیق نہ کریں اور اپنی ذاتی بصیرت پیدا نہ کریں۔
لیکن جو لوگ اپنی ذہنی طاقتوں کو پہچان لیتے ہیں، وہ
ا
پنے جذبات اور سوچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں
جھوٹ، فریب اور ذہنی دھوکہ بازی کو فوری پہچان لیتے ہیں
میڈیا اور نظام کی طرف سے لگائے گئے فکری جال سے آزاد ہو جاتے ہیں
اپنی زندگی کے فیصلے خود، شعوری اور باخبر انداز میں کرتے ہیں
اسی لیے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ تعلیمی نصاب کا مقصد صرف علم دینا نہیں بلکہ ذہن کو محدود کرنا اور کنٹرول کرنا بھی ہے۔
اور جب عام انسان اپنی دماغی طاقت اور بلند شعور کی مکمل صلاحیت کو استعمال کر لے،
تو وہ ہر فریب، ہر جھوٹ اور ہر کنٹرول کی کوشش کو فوری طور پر دیکھ اور رد کر سکتا ہے۔

اسکرین کے ذریعے ذہن کی پروگرامنگ

اسکرین کے ذریعے ذہن کی پروگرامنگ

ٹی وی شوز، اشتہارات، کارٹونز، تصویری کہانیاں اور فلموں میں
اکثر تیز روشنی کے جھٹکے، بار بار دہرائے جانے والے مناظر اور مخصوص پیغامات شامل کیے جاتے ہیں۔
اس عمل کو سائنسی زبان میں لاشعوری تربیت  کہا جاتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ
انسان کو خبر بھی نہیں ہوتی
اور اس کے دماغ پر اثر ڈالا جا رہا ہوتا ہے۔
مثال کے طور پرآپ کو کسی چیز کی اصل میں کوئی ضرورت نہیں ہوتی
لیکن جب وہی چیز بار بار اسکرین پر دکھائی جاتی ہے
تو ایک دن آپ خود سے کہتے ہیں
“شاید مجھے یہ چیز خریدنی چاہیے۔”

حالانکہ یہ فیصلہ آپ نے شعوری طور پر نہیں کیا ہوتا بلکہ آپ کا دماغ پہلے ہی مختلف اشتہارات اور مناظر کے ذریعے
اس سوچ کو قبول کر چکا ہوتا ہے۔
ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر چلنے والے مسلسل اشتہارات دماغ کو ایک ایسی کیفیت میں لے آتے ہیں
جہاں وہ زیادہ قبول کرنے والا  بن جاتا ہے۔
اور یہی وہ لمحہ ہوتا ہے
جب پائنیل گلینڈ کی فطری ہم آہنگی متاثر ہونے لگتی ہے
اور انسان لاشعوری طور پر باہر سے آنے والے اشاروں پر چلنے لگتا ہے۔
یہ کوئی ایک دن کا عمل نہیں۔
بلکہ روزانہ، آہستہ آہستہ، غیر محسوس انداز میں
یہ خفیہ طریقے ہمارے ذہنوں کو متاثر کرتے ہیں۔
اسی طرح اربوں روپے کے اشتہارات دکھا کر
لوگوں کی پسند، ناپسند، فیصلے اور عادات بدلی جاتی ہیں۔

انسان کو محسوس نہیں ہوتا
لیکن آہستہ آہستہ اس کی سوچ، اس کے فیصلے
اور اس کے رویے پھر اس کے اپنے نہیں رہتے۔
اسی لیے اس پورے عمل کو
خاموش نفسیاتی ہتھیار کہا جاتا ہے
جو بغیر شور کیے
انسان کے ذہن سے کھیلتا ہے
اور اسے کنٹرول کی ایک نادیدہ زنجیر میں جکڑ لیتا ہے۔

نیند کے اوقات کی بگاڑ
ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت
ہمارے روزمرہ کے معمولات اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں
کہ ہم رات دیر تک جاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہماری نیند غیرمعیاری ہو جاتی ہے
اور دماغ اور پائنیل گلینڈ مکمل طور پر ری چارج نہیں ہو پاتے۔
اس لیے پائنیل گلینڈ ذہنی ورزش یا ایکسرسائز کے دوران بھی مکمل طور پر ایکٹیو نہیں ہو پاتا۔
سائنس کے مطابق  پائنیل گلینڈ رات 10 بجے سے صبح 4 بجے کے درمیان سب سے زیادہ ایکٹیو ہوتا ہے۔
اسی دوران
میلاٹونن ہارمون خارج ہوتا ہے
دماغ ڈیٹوکس یعنی صفائی کرتا ہے
شعور اور ذہن ری چارج ہوتے ہیں
رات گئے جاگنے سے یہ قدرتی سائیکل ٹوٹ جاتا ہے
لیکن رات گئے جاگنے سے یہ قدرتی سائیکل ٹوٹ جاتا ہے جس کے نتیجے میں انسان میں
مینٹل فوگ یعنی ذہنی دھند
فیٹیگ یعنی تھکن
ڈپریشن یعنی ذہنی اداسی
سپرچوئل ڈسکنیکشن یعنی اپنے اندر سے رابطہ کمزور ہونا
دل کی سختی اور ہمدردی کی کمی
صبر، شکر اور سکون میں کمی
نماز، دعا یا ذکر کے دوران دل حاضر نہ ہونا
کامیابی کے باوجود اندرونی مطمئن نہ ہونا
یہ سب نشانیان اس بات کی ہیں کہ انسان آہستہ آہستہ اپنی روح اور اندرونی توانائی سے دور ہو رہا ہے۔مثال کے طور پراگر کوئی شخص رات کو 12 بجے تک جاگتا ہے
تو صبح بیدار ہونے کے بعد وہ دماغی اور روحانی توانائی کی کمی محسوس کرے گا۔
جبکہ وہی کام اگر صبح جلدی کیا جائے
تو دماغ تازہ اور توانائی بھرپور رہے گی
اور دل بھی مطمئن اور حاضر رہے گا۔

رات گئے کام کرنے والوں کے لیے حل

اگر رات کے کام کو صبح 4 سے 8 بجے کے درمیان کیا جائے، تو دماغ ایک خاص حالت میں ہوتا ہے جسے الفا اسٹیٹ کہا جاتا ہے
یہ ذہنی سکون، توجہ اور اندرونی توازن کی بہترین حالت ہے۔
ا
س وقت کام کرنے کے فوائد یہ ہیں
فوکس کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور دماغ غیر ضروری شور سے آزاد ہوتا ہے
فیصلہ سازی بہتر اور زیادہ واضح ہوتی ہے
کریئیٹوٹی یعنی تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے
کام کرنے کا وقت کم ہوتا ہے: جو کام رات کو 3 گھنٹے لیتا ہے
وہ صبح صرف 1 گھنٹے میں مکمل ہو سکتا ہے

کام کے دوران دماغ اور روح دونوں تازہ اور پر سکون رہتے ہیں
پائنیل گلینڈ متحرک ہو جاتا ہے، اور ذہنی توانائی، یادداشت اور ہائر کانشسنس بڑھتی ہے
کام کرنے کے دوران موبائل اور غیر ضروری شور سے دوری رکھیں تاکہ دماغ مکمل فوکس میں رہے۔
پانی پییں اور ہلکی ورزش کریں تاکہ دماغ اور جسم دونوں متحرک رہیں۔
دن کے باقی کام صبح کے اس وقت کی توانائی کے بعد کریں
تاکہ باقی دن میں توانائی اور سکون برقرار رہے۔

اسی طریقے سے  نہ صرف آپ کا کام جلد اور مؤثر ہوگا
بلکہ آپ کی ذہنی، جسمانی اور روحانی توانائی بھی مضبوط ہو گی

اور آپ آہستہ آہستہ اپنے سپرچوئل کنکشن یعنی اندرونی رابطے کے قریب پہنچیں گے۔

پائنل گلینڈ کوایکٹیو کرنے کے طریقے

پائنل گلینڈ کوایکٹیو کرنے کے طریقے

✔ رات 10:00 سے 10:30 بجے تک سو جائیں
✔ سونے سے ایک گھنٹہ پہلے موبائل اور اسکرین بند کریں
✔ کم از کم 5 سے 6 گھنٹے گہری نیند لیں
✔ دن میں مختصر قیلولہ ضرور کریں
اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذائیں، میگنیزیئم، وٹامن سی پائنل گلینڈ کی صحت کے لیے اہم ہیں۔
مکمل اندھیرے میں کچھ وقت گزارنا (مثلاً رات کو سوتے وقت کمرے میں مکمل اندھیرا رکھنا) میلاٹونن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور پائنل گلینڈ کو فعال کرتا ہے۔
قیلولہ دماغ کی
نیورونل فیٹیگ یعنی دماغی تھکن کم کرتا ہے
پائنیل گلینڈ کو دوبارہ ہم آہنگ کرتا ہے
فوکس اور میموری بہتر بناتا ہے
پائنیل گلینڈ صرف ایک غدود نہیں یہ انسانی کانشسنس کی چابی ہے۔
جو قومیں اس چابی سے ناواقف رہتی ہیں
وہ صرف جسمانی طور پر زندہ رہتے ہیں مگر مینٹل اور سپرچوئل طور پر غلام رہتےہیں۔ یاد رکھیں جو لوگ اپنے پائنیل گلینڈ کو ایکٹیو کرلیتے ہیں وہ اپنی سوچ میں آزاد ہوتے ہیں
ٹیلی پیتھی پاور کی وجہ سے ہر دھوکے اور فریب کو پہچان لیتے ہیں
دنیا میں حقیقی کامیابی اور روحانی سکون حاصل کر سکتے ہیں
لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ ہر وقت ہوشیار رہیں بیدار رہیں اور اپنی اصل طاقت پہچانیں۔
اپنی توجہ اپنی سوچ اور اپنے پائنیل گلینڈ خود حفاظت کریں کیونکہ یہی آپ کی اصل طاقت ہے اسے پہچانیں اور اس کی حفاظت بھی کریں
پھر ہی آپ اسے ایکٹیو کر کے ایک کامیاب اور خوشیوں سے بھرپور زندگی گزار سکتے ہیں

ٹیلی پیتھی جیسی قدرتی صلاحیت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ان خفیہ ہتھیاروں سے بچاؤ اور پائنل گلینڈ کو فعال رکھنا ضروری ہے۔
یہ صرف جسمانی صحت کا معاملہ نہیں بلکہ ذہنی اور روحانی بیداری کا بھی راستہ ہے۔
پائینیل گلینڈ دنیا کی سب سے بڑی طاقت
دنیا کی سب سے بڑی طاقت
 نہ ہتھیارہے
نہ دولت
نہ حکومت ہے
بلکہ ہماری اپنی پوشیدہ طاقت پائنیل گلینڈ ہے
پائنیل گلینڈ کی ایکٹیویشن یعنی ٹیلی پیتھی کی طاقت ہے
یہ طاقت صرف اُسے نصیب ہوتی ہے جو اپنے آپ پر اور اس ٹیلی پیتھی کی قوت پر پورا یقین رکھتاہے۔
جب انسان اس طاقت پر یقین لاتا ہے تو کائنات کی ہر شے اس کے اشارے پر چلنے کے مترادف ہو جاتی ہے۔
فاصلے وقت اور مادی حدود سب ختم ہو جاتی ہیں۔ صرف ایک سوچ ایک خیال اور دنیا بدل جاتی ہے۔
آپ بھی یقین رکھیں آپ کے اندر جو پاور ہے وہ پوری دنیا کو جگمگا سکتی ہے ۔۔۔ بس اس پر یقین رکھیں۔
میری رہنمائی میں آپ اپنے پائنیل گلینڈ کو ایکٹیو کر کے ٹیلی پیتھی ماسٹر ضرور بنیں گے ان شاءاللہ
آج کے سولات

سوال نمبر 1
آپ کی روزمرہ زندگی میں کون سی عادتیں (نیند، موبائل، اسکرین، میڈیا، سوچ کا انداز) آپ کے پائنیل گلینڈ اور ذہنی طاقت کو سب سے زیادہ کمزور کر رہی ہیں؟
اور آج سے آپ ان میں کون سی ایک عادت لازمی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں؟

سوال نمبر 2

آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی طاقتیں ہماری سوچ اور دماغی صلاحیتوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
تو آج سے آپ اپنی ذہنی اور روحانی حفاظت کے لیے کون سا عملی قدم اٹھائیں گے، اور کب شروع کریں گے؟

نوٹ
جن سٹوڈینٹس کے جوابات نہ آئے۔۔۔ تو اس کا مطلب یہ سمجھا جائے گا کہ وہ اپنی اصلاح نہیں چاہتے اور ٹیلی پیتھی سیکھنا ہی نہیں چاہتے بس دل لگی کے لیے ایکسر سائز کر رہے ہیں 

 

5 1 vote
Article Rating

You may also like...

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
13 Comments
Most Voted
Newest Oldest
Inline Feedbacks
View all comments
Guest
Shahbaz Khan
12/01/2026 1:40 am

1)
بطور ڈاکٹر ہمارے ڈیوٹی کبھی دن کو جوتی کبھی رات کو اس لیے سلیپ سائیکل ڈسٹرب رہتی ہے
موبائل فون اور سوشل میڈیا
ان دونوں میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا انشاء اللہ

2)
آج سے ہی انشاء اللہ
سادہ اور صحت مند غذا کھانا
باقاعدگی سے مشق کرنا
نیند پوری لینا
بغیر فلورائیڈ کا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا

Guest
Mohammad Kaif
10/01/2026 11:16 am

1) mobile, social media,aur neend in sab me mai mobile ko tarjeeh dunga k,aaj se is ka jitna ho sake istemal Kam karunga,
Insha Allah
2)us ke liye achchhi gizaaein khaynge,bhar pur neend lenge, mobile ka istemal sone se 2 ghante pahle band kar denge,aur hamari mashqo ko yaksui se karnge

Guest
Sohail Abdul Sattar
09/01/2026 11:20 pm
  1. Mai aj se mobile screen time ko km se km krnga. Aur mai ziada se ziada ye try krnga k la-shaoori mai jo jo ads dekhta hn, usse khud ko smjhaonga ye k sb fazool kharchi hai. Aj se mai jaldi sone aur jaldi uthne ki koshish krnga.
  2. Mai har wo cheez ahsta ahsta avoid krnga jase pineal gland affect ho. Koshish krnga k chemicals se paak cheezo ko istemal krn aur apne mind ko bhi open rakhnga takey koi bhi knowledge jo nuqsan phncha skti hai wo subconscious state mai asar andaaz na ho sake.
Guest
Abdul Maroof
09/01/2026 10:15 pm

رات دیر میں سونا لیکن 6 سے 7گھنٹے نیند لیتا ہو ن اور موبائل اسکرین
انشاءاللہ آج سے موبائل اسکرین کا چلانا کم ہو۔جائیگا صرف ضرورت کے ٹائم

2 ابھی سے اپنی کامیابی کے حصول کے لیے جد وجہد شروع کرتا ہوں۔ انشاءاللہ۔
اللہ نے چاہا تو ہم سب جلد کامیاب ہونگے

Guest
روبینہ پرویز
09/01/2026 10:11 pm

1-,میری نیند کی ٹائمنگ مجھے بدلنی ہے انشا اللہ آج سے ہی
2-ان تمام عادتوں اور چیزوں کو چھوڑنا ا جو پائنل گلینڈ کے لیے مصر ہیں اور ان تمام عادتوں کو اپنانا جو ایمل گلینڈ کو ایکٹو کرنے میں معاون ہیں نیچر میں وقت گزارنا انشا اللہ آج سے ہی
جزاک اللہ سر آپ ہمارے لیے جو محنت کرتے ہیں اللہ اسکا اجر عظیم آپکو عطا فرماے امین

Guest
مدثر شبیر
09/01/2026 10:06 pm

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔عزت ماب جناب استاد محترم یقین کریں اپ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی علم کو ہمارے درمیان پہنچانے کے لیے کوئی بخل سے کام نہیں لیا ہم نے معاشرے میں دیکھا ہے کہ اگر کسی کو ٹریکٹر کی ورکشاپ میں کام کے لیے بھی چھوڑیں تو وہ پانچ سال اوزاروں کے نام بھی نہیں بتاتا اوزاروں کے نام نہیں بتاتا
یا پھر کام سیکھنے والے سے ہنر سیکھنے والے سے چائے کی دکان کے گیڑے لگواتا ہے اللہ پاک اپ کو صحت تندرستی عطا فرمائے اپ نے حق ادا کر دیا ہے استاد ہونے کا
۔۔۔اب جو بھی سٹوڈنٹ طالب علم اپ کی ہدایات پر عمل کرے گا اپ کے اوپر پورا یقین رکھے گا تو انشاءاللہ اس کو میری طرف سے ایڈوانس مبارک ہے وہ ماہر ٹیلی پیتھی ماسٹر بن چکا ہے۔آپ کی تحریر۔آپ کی ریسرچ سب سے بہترین ہے۔۔ ۔۔اورآپ کی سرزنش مجھے پاور دیتی ہے ۔آپ کی شاباش مجھے پاور دیتی ہے۔آپ دعائیں ۔آپکی مہربانیاں ۔آپ کی مسکراہٹیں ۔آپ کا حصہ بھی مجھے پاور دیتا ۔مثبت انرجی ملتی ہے ۔آپ میرے لئے ۔میری فیملی کے دعا گو ہیں ۔آپ کو اللہ تعالیٰ بہترین صحت تندرستی اورتوانائ سے بھرپور مزیدار زندگی عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین ۔
1۔۔۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔مجھے کوئ بھی ایسی ۔ویسی عادت نہیں ۔مجھے اپنے دماغ اور اعصاب پر پورا کنٹرول ہے۔صرف چاۓ تھوڑی تیز پتی والی پیتا ہوں۔اس پتی کو تھوڑا کم کرنے کا ارادہ ہے۔آج سے۔

2۔۔۔۔۔الحمدللہ جیسے اپ کی ہدایات ہیں ویسے پینیل گلینڈ کی حفاظت کے لیے اپنی جسمانی اور روحانی حفاظت کے لیے صحت کی حفاظت کے لیے اور اس طاقت کو پینیل گلینڈ کی طاقت کو اور اپنی جسمانی اور روحانی طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے اور گینک سبزیوں اور دوسری صحت مند غذا کا استعمال کریں گے اور بلا ناغہ جسمانی ورزش کریں گے اور انشاءاللہ تعالی 10 بجے سے پہلے سونے کی عادت پکی کریں گے

Guest
Sidra naz
09/01/2026 9:59 pm

رات کو دیر سے سونا اور صبح دیر سے جاگنا یہ ایک بری عادت ہے جس کی وجہ سے پینل گلانڈ کی ایکٹویشن متاثر ہو سکتی ہے اور اسے بدلنے کی پوری کوشش کر رہی ہوں۔۔
رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی اٹھنے کی کوشش کرونگی ۔۔سکرین tٹائم اور کم کرنے کی کوشش کرونگی زیادہ سے زیادہ اکسرسائز پر دھیان دونگی اور پینل گلانڈ اور ٹیلی پیتھی کے موضوعاآت پر اچھا مطالعہ کرونگی۔۔۔

Guest
Abdul Quddoos
09/01/2026 9:44 pm

رات دیر تک جاگنا معمول ہے اور اس عادت کو اب بدلنے کی کوشش جاری ہے۔
مسلسل مشقوں کے زریعے اور ایلومینیئم کے برتنوں سے اجتناب اور فلورائیڈ سے بچنا شروع کر دیا ہے۔

Guest
Asia Nafees
09/01/2026 9:15 pm

Depression ke waja sy neend ke ziyadti , or medicine
Exercise, raat ke neend ke bhtri ,
Apni roz mara ke zindgi ko bhtr krna

Guest
Tadin
09/01/2026 8:53 pm

1-nend ki kami or DER SE sune ki adat or media ki adat mobile Mera khyal h y sari baten hamare mode or such p act krti hn m aj k bad in sari batun p control karun gi
2-m aj SE hi Apne ap ko recover karungi or apni in sari adat p control karun gi

Guest
Hakeem asif Raza
09/01/2026 8:07 pm

بہت زبردست تحریر ہے اور نیند کے مسائل اور موبائل کا استعمال زیادہ کرنے سے اس گلینڈ کے قدرتی کام میں رکاوٹیں کھڑی ہیں
جلد کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں ان شاءاللہ تعالیٰ نئی امید سے ارادہ کرتے ہیں کہ

Guest
Zubair Ahmed
09/01/2026 11:37 am

ماشاءاللّٰہ! زبردست تحریر ہے۔
1~ موبائل اسکرین اور سوشل میڈیا
2~ انشاءاللّٰہ، میں ابھی سے اپنی کامیابی کے حصول کے لیے جدوجہد شروع کرتا ہوں۔

Guest
Najam ul Hassan
09/01/2026 9:50 am

ماشاءاللہ سر بہت ہی عمدہ تحریر ہے ۔۔
میری زندگی میں شفٹ روٹین جاب اور نیند کی کمی میرے لیے پائنل گلینڈ کو سست روی کی جانب لے جا رہی ہے ۔اور اس بات کا میری سوچ پر بہت اثر ہوتا ہے ۔۔ انشاء اللہ آپ کی رہنمائی میں ٹیلی پیتھی ماسٹر مائنڈ سیٹ کورس جس سے میری زندگی بہت اچھے اور منظم انداز پیدا ہوا ہے ۔۔اب میری کوشش ہے کہ اپنی زندگی میں نیند کو سب روٹین کو ترتیب دونگا اور انشاء اللہ ٹائم ٹیبل پر سب کام انجام دوں گا ۔۔
2
انشاء اللہ آج سے ہی اپنی روحانی طاقت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ روحانی طاقت کو مزید بہتر کروں گا ۔ منفی اثرات اور سوچ سے خود کو دور رکھتے ہوئے ۔ مثبت لٹریچر کو پڑھ کر اس پر عمل کرونگا ۔
اپنی ٹیلی پیتھی ایکسرسائز کی مدد سے اپنی روحانی طاقت کو مزید بہتر کروں گا ۔۔اور ہر کام کو مستقل مزاجی سے انجام دوں گا ۔۔
انشاء اللہ

13
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x