ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا خواب …ٹیلی پیتھی ماسٹر کیسے بنیں؟
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا خواب …ٹیلی پیتھی ماسٹر کیسے بنیں؟
وہ راز جو تمہیں ٹیلی پیتھی کا بادشاہ بنا دے
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا خواب …ٹیلی پیتھی ماسٹر کیسے بنیں؟ کچھ خواب آنکھوں سے نہیں دل کی گہرائیوں سے دیکھے جاتے ہیں۔ وہ خواب جو روشنی سے نہیں اندر کے یقین سے روشن ہوتے ہیں۔ ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا خواب یا ٹیلی پیتھی ماسٹر کیسے بنیں؟…ایسا ہی ایک خواب ہے یہ خواب ان لوگوں کے لیے ہوتا ہے جن کے سینے میں عام دل نہیں بلکہ ایک اسرار بھرا چراغ جلتا ہے جو دنیا کو سمجھنے نہیں محسوس کرنے آئے ہوتے ہیں۔ جن کے لفظ خاموش ہوتے ہیں مگر اثر گونجتا ہے۔ ٹیلی پیتھی ماسٹر وہ نہیں جو صرف ذہن پڑھ لے بلکہ وہ ہوتا ہے جو دل کی گہرائی کو چھو لے روح کی تھکن کو سمجھ لے اور وقت سے پہلے آنے والے لمحوں کی دستک سن لے۔
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا سفرخاموشی سے شروع ہوتا ہے۔ تنہائی اس کی پہلی ہمسفر ہوتی ہے، اور یقین اس کا پہلا زینہ۔ راستے میں دنیا طنز کرتی ہے لوگ ہنستے ہیں مگر خواب دیکھنے والا جانتا ہے…
کہ جو دل کی سچائی سے جڑ جائے کائنات بھی اس کے ساتھ بولنے لگتی ہے…..جہاں کائنات کے اشارے اس کی رہنمائی کرنے لگتے ہیں۔
ٹیلی پیتھی ماسٹر وہ ہوتا ہے جو
خاموش لمحوں میں صدیوں کا راز سن لیتا ہے،
لفظوں کے بغیر پیغام دے دیتا ہے،
اور چہرے کے پیچھے چھپی روح کی تھکن تک پہنچ جاتا ہے۔
ایسا انسان علم کا طالب نہیں، روشنی کا وارث ہوتا ہے۔ اس کی موجودگی تسکین دیتی ہے، اور اس کی توجہ دل کو جگا دیتی ہے۔
یہ خواب تب حقیقت بنتا ہے… جب انسان خود کو پہچان لیتا ہے،
جب دنیا کی آوازوں سے نکل کر اپنی اندرونی صدا کو سن لیتا ہے،
اور جب وہ خود کو اللہ کی طرف سے دی گئی اُس پوشیدہ طاقت کا امین سمجھتا ہے، جو ہر انسان میں کہیں نہ کہیں سوئی ہوئی ہوتی ہے۔
تو اگر آپ کے دل میں یہ خواب ہے،
تو سمجھ لیجیے… یہ خواب کسی عام انسان کو نہیں آتا۔
یہ اُن خاص روحوں کے لیے ہوتا ہے جو کائنات کے پردے چاک کرنے کی جستجو رکھتے ہیں۔
بس ایک قدم بڑھائیں، نیت کو پاک کریں اور یقین رکھیں
خواب دیکھنے ولوں کے خواب آخرکار حقیقت بن ہی جاتے ہیں۔
یاد رکھیں: طاقت اُسے ملتی ہے جو روزانہ اسی دروازے پر دستک دیتا ہے۔۔۔وہ دروازہ جو ذہن کی پراسرار دنیا کی طرف کھلتا ہے۔
سب سے بڑا راز یہ ہے کہ جب آپ اپنی ایکسرسائز کے لیے مقررہ وقت اور جگہ کا انتخاب کر لیں تو پھر چاہے دنیا الٹ جائے کچھ بھی ہو جائے اسی جگہ اور اسی وقت پر ہی ایکسرسائز کریں۔
نہ بہانہ۔۔۔۔۔۔
نہ سستی۔۔۔۔۔
نہ آج نہیں تو کل کا چکر۔۔۔۔
یاد رکھیں ۔۔۔۔ جس دن آپ نے مشق چھوڑ دی اسی دن آپ نے اپنے خواب سے منہ موڑ لیا۔۔۔۔
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا خواب …ٹیلی پیتھی ماسٹر کیسے بنیں؟اپنی ہر کامیابی کو یادگار بنائیں۔۔۔۔جب بھی آپ کی سوچ کی لہریں کسی کے ذہن تک پہنچیں ۔۔۔۔ اور آپ کو کچھ بھی کامیابی ملے ۔۔۔۔ تو رک جائیں مسکرائیں … اور لکھ لیں۔
یہ چھوٹے لمحے چھوٹے نہیں ہوتے ۔۔۔۔ یہی وہ لمحات ہیں جو ایک دن آپ کو آسمان کی بلندیوں پر لے جاتے ہیں۔
آپ اپنی کامیابیوں کی ڈائری بنائیں ۔۔۔۔۔ یہ آپ کی اندرونی طاقت کا گواہ نامہ ہے۔
لہذا ریڈی رہیں ۔۔۔۔۔ اپنے ذہن کی پوشیدہ وپراسرار قوتوں کو جگانے کے لیے۔۔۔۔۔
ریڈی رہیں ۔۔۔۔۔ اس دنیا سے مختلف بننے کے لیے۔۔۔۔
ریڈی رہیں ۔۔۔۔۔ ایک ایسی تاریخ رقم کرنے کے لیے جو صدیوں تک یاد رکھی جائے۔۔۔۔
آج، ابھی اسی لمحے اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ آپ روزانہ ایکسرسائز کریں گے
اپنی کامیابیوں کی ڈائری لکھیں گے
کبھی بہانہ نہیں بنائیں گے
اور ہر حال میں کامیابی کی طرف بڑھیں گے
ان شاء اللہ آپ ہی وہ شخصیت بنیں گے جو کائنات کو اپنے ذہن کی پاور سے چلائیں گے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ ہر حال میں کامیاب و کامران ہو کر رہیں گے



