ناکامی سے کامیابی تک ٹیلی پیتھی ماسٹر کی رہنمائی میں
ناکامی سے کامیابی تک ٹیلی پیتھی ماسٹر کی رہنمائی میں
زندگی کے سفر میں ناکامی اکثر ایک ایسے طوفان کی مانند ہوتی ہے جو ہمیں ہمارے خوابوں سے دور لے جاتی ہے۔ لیکن کیا ہم اس طوفان کے آگے ہار مان لیتے ہیں، یا اسے کامیابی کا راستہ بنانے کا عزم کرتے ہیں؟ یہ فیصلہ ہی ہماری زندگی کی سمت متعین کرتا ہے۔
ناکامی کوئی اختتام نہیں بلکہ ایک آغاز ہے۔ یہ ہمیں موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ایک نئی قوت کے ساتھ میدان میں اتریں۔ آپ سب نے ایک ایسے علم، ایک ایسے فن، اور ایک ایسی راہ کا انتخاب کیا ہے جو کسی عام انسان کے لیے نہیں۔۔۔۔۔۔ یہ راستہ ان لوگوں کا ہے جنہیں یقین ہے کہ ان کے اندر ایک ایسی سپر پاور ہے جو نہ صرف ان کی اپنی زندگی بدل سکتی ہے بلکہ دنیا کو بھی ایک نئی سمت دے سکتی ہے۔
زندگی میں ہر بڑا خواب چیلنجز سے گھرا ہوتا ہے۔ کئی بار ایسا ہوگا کہ وقت کم پڑ جائے گا، مصروفیات بڑھ جائیں گی، اور آپ سوچیں گے یہ کورس جاری رکھنا ممکن نہیں۔ میرا کام ہی میرا سب کچھ ہے، اس کے بغیر گزارا نہیں۔ ٹیلی پیتھی کو بعد میں دیکھ لوں گا۔لیکن یہی وہ لمحہ ہے جب آپ کو خود کو روکنا ہوگا۔یاد رکھیں یہ بہانے وہ زنجیریں ہیں جو آپ کو آپ کی عظیم منزل سے دور رکھ سکتی ہیں۔یہ سوچیں وقتی سکون تو دے سکتی ہیں لیکن پھر آپ کے خواب ہمیشہ کے لیے ایک حسرت بن جائیں گے۔
کامیابی کے اصل حقدار
کامیابی ان لوگوں کو ملتی ہے جو چیلنجز کے باوجود اپنی راہ پر ڈٹے رہتے ہیں۔ آپ کے پاس وقت کی کمی ہو یا مشکلات کا انبار، آپ نے ہر حال میں اپنی ایکسرسائز کے لیے وقت نکالنا ہے۔
یہی وہ وقت ہے جو آپ کی زندگی بدل دے گا۔ یہی وہ عمل ہے جو آپ کو اس مقام تک لے جائے گا جہاں آپ نہ صرف خود کامیاب ہوں گے بلکہ دوسروں کے لیے بھی کامیابی کی راہیں ہموار کریں گے۔
ناممکن ممکن کیسے؟
جب بھی آپ ہمت ہارنے لگیں، تو خود کو یاد دلائیں کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں وہ سپر پاورز رکھی ہیں جو ہر ناممکن کو ممکن بنا سکتی ہیں۔میں اپنی کوشش اور اپنے یقین کے ساتھ وہ سب کچھ حاصل کروں گا جس کا خواب میں نے دیکھا ہے یہ یقین ہی آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ یہ وہ طاقت ہے جو آپ کے راستے کی ہر رکاوٹ کو ختم کر دے گی۔ جب آپ کامیابی کا سوچتے ہیں تو کائنات آپ کی سوچ کے مطابق آپ کو ویسا ہی بنا دیتی ہے۔ آپ کے یقین سے دنیا کا نقشہ بدل جاتا ہے۔جب وہ ٹیلی پیتھی کے میدان میں قدم رکھ رہے تھے تو ان کا سفر آسان نہیں تھا۔ لوگوں کی تنقید، وسائل کی کمی، اور کئی ناکام تجربات نے انہیں چیلنج کیا۔ لیکن انہوں نے ہر مشکل کو ایک موقع کے طور پر لیا۔ ان کا ماننا تھا کہناکامی اصل میں وہ سیڑھی ہے جو ہمیں کامیابی کی چوٹی تک لے جاتی ہے
کامیابی کی منزل
مسلسل محنت اور عزم کی بدولت غلام مصطفیٰ مہر نے ٹیلی پیتھی کے میدان میں ایسا مقام حاصل کیا جو کسی خواب سے کم نہیں۔ انہوں نے نہ صرف اس علم کو عام لوگوں تک پہنچایا بلکہ ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ناکامی سے نہ گھبرائیں: ناکامی ہی وہ پہلی سیڑھی ہے جو آپ کو کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔
اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں: آپ کے اندر وہ طاقت ہے جو ناممکن کو ممکن بنا سکتی ہے۔
رہنمائی کی قدر کریں: ایک اچھا استاد آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔ غلام مصطفیٰ مہر جیسے رہنما کے ساتھ، آپ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔آپ بھی اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو پہچانیں اور کامیابی کی طرف بڑھیں۔ آپ کا خواب حقیقت بن سکتا ہے۔ آج ہی پہلا قدم اٹھائیں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں جب آپ ٹیلی پیتھی کے اس عظیم علم میں مہارت حاصل کر لیں گے، تو آپ نہ صرف اپنی زندگی میں انقلاب لائیں گے بلکہ دوسروں کے لیے بھی امید کی کرن بن جائیں گے۔ آپ کا ہر قدم اس بات کا ثبوت ہوگا کہ ایک انسان اپنے یقین اور عمل کے ذریعے کیا کچھ حاصل کر سکتا ہے۔کامیابی اُن ہی کا مقدر بنتی ہے جو ہمت نہیں ہارتے۔
آپ ایک منفرد اور غیرمعمولی صلاحیت کی دریافت کے سفر پر ہیں۔ ٹیلی پیتھی نہ صرف ایک حیرت انگیز فن ہے بلکہ یہ آپ کے ذہن کی پوشیدہ طاقتوں کو بیدار کرنے اور انہیں ایک خاص مقصد کے لیے استعمال کرنے کا راستہ ہے۔ اس راستے پر چلنے کے لیے مضبوط ارادے، مستقل مزاجی اور مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔
کامیابی کسی جادوئی عمل کا نتیجہ نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ کی محنت، عزم، اور جدوجہد کا انعام ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیلی پیتھی جیسے نازک اور اہم موضوع کو سمجھنے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے صبر اور حوصلہ درکار ہوتا ہے۔ روزانہ کی مشق اپنے خیالات کو مرکوز رکھنے کی عادت اور اپنے استاد کی رہنمائی پر عمل کرنا آپ کی کامیابی کے بنیادی ستون ہیں۔ہر طالب علم کی کامیابی کا سفر مختلف ہوتا ہےلیکن ایک بات سب کے لیے مشترک ہےمستقل مزاجی۔ آپ جو مشق آج کر رہے ہیں اس کا اثر آپ کے ذہن پر کل ظاہر ہوگا۔ یہ چھوٹے چھوٹے قدم آپ کو ایک بڑی کامیابی کی طرف لے جائیں گے۔
یاد رکھیں جب آپ مشکلات کا سامنا کریں یا خود کو تھکا ہوا محسوس کریں تو یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں آپ کے عزم کا امتحان ہوتا ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب آپ کو رکنے کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔ مشکلات عارضی ہوتی ہیں لیکن کامیابی کا احساس ہمیشہ کے لیے آپ کے ساتھ رہتا ہے۔
میں آپ سب پر فخر محسوس کرتا ہوں اور جانتا ہوں کہ آپ میں سے ہر ایک کے اندر وہ صلاحیت موجود ہے جو کامیابی کی منزل تک پہنچا سکتی ہے۔ آپ کا عزم، محنت، اور خود پر یقین آپ کو نہ صرف ایک ماہر ٹیلی پیتھ بنائے گا بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب کرے گا۔
میری دعا ہے کہ آپ اس سفر میں کامیاب ہوں اور اپنی منزل کو حاصل کریں۔ آپ سب میرے لیے قابلِ فخر ہیں، اور میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلے اور آپ کو وہ مقام عطا کرے جس کے آپ مستحق ہیں یہ دنیا حقیقی فرہاد علی تیمور کی منتظر ہے۔
آپ دنیا کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔
آپ کا رہنما
غلام مصطفیٰ مہر
چیف ایگزیکٹو، ورلڈ انسٹیٹیوٹ فار جینیس مائنڈ